Healthy Australia - صحت مند آسٹریلیا

PODCAST · health

Healthy Australia - صحت مند آسٹریلیا

In this series, health experts and medical practitioners discuss public health issues. Learn about a wide range of health and wellness topics. Audio is in Urdu. - صحت مند آسٹریلیا: اس سیریز میں آپ سُن سکیں گے صحت عامہ کے مسائل پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی ماہرین کی گفتگو۔ یہ پوڈ کاسٹ سیریز آپ کو صحت و تندرستی سے متعلق مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کرے گی۔

  1. 51

    Australian Islamic Medical Association’s nationwide blood donation drive across mosques in Australia - آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوایشن کی پورے آسٹریلیا کی مساجد میں میں خون کی عطیاتی مہم

    Australian Islamic Medical Association (AIMA), in collaboration with the Australian Red Cross Lifeblood, launched a nationwide blood donation campaign on Friday, 28 November. Queensland volunteer Dr Asif Shehzad told SBS Urdu that this year, 42 mosques across Australia participated in the national AIMA campaign. - آسٹریلین اسلامک میڈیکل ایسوایشن (Australian Islamic Medical Association - AIMA) نے آسٹریلین ریڈ کراس لائیف بلڈ کے تعاون سے جمعہ 28 نومبر کو آسٹریلیا بھر کو خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم چلائی ہے۔ کوئینز لینڈ کے رضاکار ڈاکٹر آصف شہزاد نے مہم کے بارے میں ایس بی ایس اردو کوبتایا کہ "اس سال AIMA کی مہم میں آسٹریلیا بھر سے قومی سطح پر 42 مساجد شامل ہیں، ایسوایشن کی جانب سے یہ اس طرح کی مہم کا چھٹا سال ہے۔

  2. 50

    Australian men face loneliness crisis: what’s driving it and how to fix it - آسٹریلین مردوں کی بڑھتی تنہائی اور اس سے جڑے مسائیل کو قومی بحران کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

    Loneliness among men has been described as a "crisis" in Australia, and it appears to be on the rise. This social isolation can not only hurt mens mental health and overall wellbeing, it is also costing the Australian economy billions of dollars. A recent Australian study could hold the answer as to why men appear to be stuggling more with loneliness. - آسٹریلیا میں مردوں کی تنہائی اور اکیلے پن کی بڑھتی شرح کو ایک "بحران" قرار دیا جا رہا ہے، اور یہ رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ سماجی تنہائی نہ صرف مردوں کی ذہنی صحت اور مجموعی فلاح و بہبود کو متاثر کر رہی ہے بلکہ آسٹریلین معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہی ہے۔ تفصیل جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  3. 49

    Engineered stem cells breakthrough could save lives - آسٹریلیا میں مصنوعی خلیوں کی تیاری میں قابلِ ذکر پیش رفت کس طرح دنیا بھر میں انسانی زندگیاں بچا سکتی ہے؟

    Australian scientists have made a world-first breakthrough creating lab engineered blood stem cells that closely resemble those found in the human body. They say the discovery could one day put an end to the search for 'perfectly matched' bone marrow donors that are often needed to treat those with leukaemia serious and blood disorders. - آسٹریلین سائنس دانوں نے لیب انجینئرڈ بلڈ اسٹیم سیل بنانے میں قابلِ ذکر پیشرفت کی ہے ۔ عالمی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی خلیے کی تیاری میں پیش رفت ایک دن 'بالکل مماثل' بون میرو ڈونرز کی تلاش کو ختم کرسکتی ہے۔

  4. 48

    دل کے دورے کی وہ علامات جن میں ہنگامی مدد حاصل کرکے جان بچائی جا سکتی ہے؟

    ماہرین کے مطابق دل کے دورے کی علامات میں سینے میں شدید درد، دباؤ یا بھاری پن، سانس لینے میں مشکل، اچانک بے ہوشی یا ہوش کا جانا، اور دل کی دھڑکن کا مکمل طور پر رک جانا شامل ہیں۔ ان علامات کی صورت میں فوراً ایمرجنسی خدمات سے رابطہ نہ کرنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ ایڈیلیڈ کے کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکراس کی تفصیل بتا رہے ہیں۔

  5. 47

    لیجنیئرز کی بیماری کیا ہے اور کیسز کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے؟

    وکٹوریا کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ریاست میں مہلک لیجنیئرز کے پھیلنے کے منبع کی نشاندہی کر لی ہے۔ اب تک 77 مصدقہ مریض ہیں اور مزید 9 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وبا کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  6. 46

    دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کا ایک نسخہ طرزِ زندگی میں تبدیلی ہے مگر یہ کتنا آسان ہے؟

    جنوبی آسٹریلیا میں مقیم کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر کہتے ہیں کہ طرزِ زندگی یا life style میں تبدیلی کر کے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔ ماہرین متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور وزن کی نگرانی حفاظت کے لئے اہم قرار دیتے ہیں۔ اس پوڈ کاسٹ میں جانئے کہ یہ اقدامات دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں کس طرح معاون ثابت ہوتے ہیں۔

  7. 45

    موٹاپا اور اس سے جڑے صحت کے مسائیل، مگر موٹاپے سے کیسے بچیں؟

    اگر آپ موٹاپے کی وجہ سے فکر مند ہیں، اس سے جڑے صحت کے مسائل کا سامنا ہے، یا بڑھتے وزن کے بارے میں رہنمائی کی ضرورت ہے تو یہ بات چیت آپ کے لئے اہم ہو سکتی ہے۔ سنئے ایڈیلیڈ کے جی پی ڈاکٹر عبدالقیوم اسلم سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔

  8. 44

    Essential guide to maternity coverage in Ausralia's private and public health system - آسٹریلیا میں حمل اور زجگی کے ہیلتھ انشورنس کویریج پر یہ معلومات آ پ کے لئے اہم ہو سکتی ہے

    Learn about the pre- and post-pregnancy services available thorugh Australian public health system and how private health insurance coverage works, especially for newly arrived families. Dr. Afshan Furqan, a general physician in South Australia, provides general information on the topic. - صحت مند آسٹریلیا کی اس قسط میں آسٹریلیا میں دوارنِ حمل اور زجگی کے لئے دستیاب خدمات اور ہیلتھ انشورنس میں پریگننسی (Pregnancy) کے کوریج پر پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کی جی پی ڈاکٹر افشاں فرقان سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت۔

  9. 43

    سیپسس: ایک ایسی بیماری جو آسٹریلیا میں ہزاروں افراد کو متاثر کرتی ہے

    سڈنی سے تعلق رکھنے والی ایک فوٹوگرافر ہیلن کوچوڈ نے تصاویر کے ساتھ ایک نمائش رکھی ہے جس میں اس بیماری سے بچنے والے 11 افراد کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ تصاویر میں ذاتی تفصیلات شامل ہیں کہ وہ ابتدائی طور پر سیپسس سے کیسے متاثر ہوئے اور اس سے ان کی زندگیاں کیسے بدل گئیں۔

  10. 42

    Heart disease awareness: Signs and prevention - دل کی بیماریوں کی اقسام اور نشانیاں: جانئے احتیاط کیسے کریں؟

    South Asian migrants are linked to greater heart disease risks. This podcast series covers the types of heart diseases, their signs, prevention, precautions, diet, and lifestyle. Tune in to hear Cardiologist Dr. Kashif Khokhar, a member of the Pakistan Medical Association of South Australia, discuss these topics in detail. - آسٹریلیا میں جنوبی ایشائی تارکین وطن کی بڑی تعداد قلبی امراض ک شکار ہوتی ہے۔ اس موضوع کی افادیت کے پیش نظر امراض قلب کے موضوع پر یہ بات چیت تین حصوں پر محیط ہے۔ جس میں دل کی بیماریوں کی اقسام،نشانیاں، بچاؤ، احتیاط، خوارک اور طرزِ زندگی کے تعلق پر معلومات شامل ہے۔اس موضوع پر کارڈیولوجسٹ ڈاکٹر کاشف کھوکر سے معلوماتی گفتگو سنئے جو پاکستان میڈیکل ایسوایشن آف ساؤتھ آسٹریلیا کے ممبر بھی ہیں۔

  11. 41

    Healthy diet and exercise tips for South Asian food lovers - مصالحے دار کھانے اور چٹپٹی خوراک ۔ جانئے صحت مند غذا اور ورزش کے بارے میں ماہرین کیا کہتے ہیں

    Listen experts' insights on healthy eating and exercise. Learn how to incorporate traditional South Asian dishes into a healthy diet and discover effective exercises for physical fitness. Dr. Afzal Mahmood, Senior Lecturer at the University of Adelaide's School of Public Health, discussing these topics. - اس پوڈ کاسٹ میں صحت مند غذا اور ورزش کے بارے میں ماہرین کی رائے اور تجاویز سے آپ کو معلوم ہوگا کہ برصغیر کے روایتی کھانوں کو صحت مند طریقے سے کیسے اپنی خوراک میں شامل کیا جا سکتا ہے اور جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے کے لئے کونسی ورزشیں مفید ہیں۔ سنئے یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ میں اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سنئیر لکچرر ڈاکٹر افضل محمود سے اس موضوع پر کی گئی بات چیت

  12. 40

    انفلونزا وائرس کی ویکسین لگوانا کیوں ضروری ہے؟

    سردی کا موسم شروع ہوتے ہی زکام اور فلو کے قصے زبان زد عام ہوتے ہیں۔ اسی سلسلے میں اس پوڈکاسٹ میں ہم نے بات کی ہے ڈاکٹر طیبہ فاطمہ سے کہ آخر انفلونزا کی ویکسین لگوانا ضروری کیوں ہے؟

  13. 39

    آنتوں کا کینسر محض بڑی عمر کا مرض نہیں ۔ خبردار رہیں

    طبی ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ آسٹریلیا میں بڑھتی ہوئی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نسبتاً کم عمر کے افراد میں بھی کی آنتوں کے کینسر کے واقعات بڑھ رہے ہیں جس باعث بروقت تشخیص کی ضرورت کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات اور ماہرین کی رائے سنیئے اس پوڈ کاسٹ میں

  14. 38

    سارا دن سکرین پر دیکھنے سے آنکھوں میں تناؤ کا مسئلہ

    اسکرین کے طویل وقت سے آنکھوں کا تناؤ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔ لیکن شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نیلی روشنی اس کی وجہ نہیں ہے ، اور بلیو بلاکرز حل نہیں ہیں۔

  15. 37

    Navigating sleep strategies: Managing Ramadan and daylight savings transition - جب گھڑیاں ایک گھنٹے پیچھے ہوں تو روزے دار نیند کیسے پوری کریں؟

    As Ramadan coincides with the end of Daylight Savings, managing sleep deprivation and adjusting to changing sleep patterns during fasting can be challenging. Explore effective coping strategies in this podcast for a deeper understanding. - ایک طویل عرصے بعد رمضان کے دوران ڈے لائیٹ سیونگ کا خاتمہ ہورہا ہے۔ روزے دار نیند کی کمی اور سونے کے اوقات کی تبدیلیوں سے کس طرح بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں۔ سنئے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں۔

  16. 36

    Elevate your ramadan: The trifecta for spiritual, physical, and mental harmony - رمضان میں متوازن غذا ہلکی ورزش اور اچھی نیند کس طرح روحانی ، جسمانی اور ذہنی سکون میں مدد دے سکتے ہیں؟

    What do experts say about healthy food for Iftar and Sehri? Listen to the details in this podcast." - افطاری اور سحری کے لیے صحت بخش خوراک کے بارے میں ماہرین کی کیا رائے ہے؟ کیا رمضان میں روز مرّہ کےمعمولات میں معمولی ردوبدل سے دماغی و جسمانی صحت کے فوائید بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ سنئے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں

  17. 35

    چھاتی کا سرطان، پاکستان میں خواتین کی اموات کی دوسری بڑی وجہ

    چھاتی کا کینسر، ایک موذی مرض ہے، جس سے سالانہ ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں اموات ہوتی ہیں ، حالانکہ یہ سرطان ایسےامراض میں شامل ہے جن کا علاج ممکن ہے ، پاکستان میں اس مرض اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی کے لئے ایک واک کا انعقاد کیا گیا۔

  18. 34

    دوران حمل گلوکوز ٹالرینس ٹیسٹ (جی ٹی ٹی ) وجوہات اور اہمیت ۔۔۔

    کئی وجوہات کی بنا پر دوران حمل خواتین میں ذیابطس ہو سکتی ہے ۔ یہ ذیابیطس حمل کے فوری بعد ختم ہو جاتی ہے لیکن دوران حمل اس کی تشخیص اور علاج بروقت ضروری ہے ۔

Type above to search every episode's transcript for a word or phrase. Matches are scoped to this podcast.

Searching…

No matches for "" in this podcast's transcripts.

Showing of matches

No topics indexed yet for this podcast.

Loading reviews...

ABOUT THIS SHOW

In this series, health experts and medical practitioners discuss public health issues. Learn about a wide range of health and wellness topics. Audio is in Urdu. - صحت مند آسٹریلیا: اس سیریز میں آپ سُن سکیں گے صحت عامہ کے مسائل پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی ماہرین کی گفتگو۔ یہ پوڈ کاسٹ سیریز آپ کو صحت و تندرستی سے متعلق مختلف موضوعات پر آگاہی فراہم کرے گی۔

HOSTED BY

SBS

Produced by SBS Audio

CATEGORIES

URL copied to clipboard!