Skip to content
Kaboos episode artwork

Jul 3, 2016 3 min

Kaboos

from Radio Zinda Bhag Hosted by Razi Haider

،مری آنکہ یک دم کھلی دیکھتا ہوں کھلی کھڑکیوں سے ، سریع گاڑیاں چیختی تھیں ، کہ گھڑیوں کی ٹک ٹک کی آواز اتنی بلند سے بلند تر ہوئی جا رہی تھی کہ جیسے کوئی زور سے اپنے گرانڈیل ہاتھوں سے ان ساعتوں کا طبل پیٹتا جا رہا ہو !!وہ گرانڈیل مجھ کو جگاتا تھا ، جاگو وہ سرگوشی کرتے ہوئے، نیم وا سی نظر مجھ پے ڈالے ، یہ کہنے لگی بھیڑیں گن لو ، اور اس ایک لحظے میں بھیڑوں کی جگہ سر کٹے بھیڑیے ، اپنے دندان نیش اور کالے مسوڑے نکالے ہنسے جا رہے تھے ! ہنسے جا رہے تھے ، کوئی کھڑکیاں بند کر دے کوئی بیٹری اس گھڑی کی نکالے کوئی مجھ سے کہہ دے میں زندہ ہوں اور ،یہ فقط خواب ہے ایک کابوس ہے مرےحس کے پنجے تنوں میں کھبے شجر اوہام پر چند لنگوروں کی مانند چڑھے جا رہے تھے کوئی میرے برزخ کے اس گہرے کویں میں اب ڈول ڈالو کوئی ؟ کوئی ہے ؟ سنو !!؟ کوئی ہے ؟ !!میں زندہ ہوں مجھ کو نکالو کوئی عزرائیلوں سے ان اسرافیلوں سے کہہ دے کہ اب صور پھونکیں ، میری روح کو قبض کر لیں میں زندہ نہیں ،پر مرا بھی نہیں ہوں میں اس دار پندار پر ، اپنی چند آخری ہچکیاں لے رہا ہوں Background music mixed from : William Barton using a CrookedStixz and a Bruce Rogers Didgeridoo performance at the Sydney Opera House with the Australian Youth Orchestra. to listen to the whole performance please follow the following link : www.youtube.com/watch?v=cLu9GmV2vF0 I have mixed parts of the performance and create the background music for my poem

Episode details come from the podcast's RSS feed.

Embed this episode

Ready to play

Kaboos

0:00 3:33

No transcript yet.

Requests help us decide what to transcribe next.

Frequently asked questions

How long is this episode of Radio Zinda Bhag?

This episode is 3 minutes long.

When was this Radio Zinda Bhag episode published?

This episode was published on July 3, 2016.

Can I download this Radio Zinda Bhag episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.