EPISODE · Mar 9, 2025 · 2H 6M
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 62 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب
from Khutabat e Khilafat · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
خُطباتِ خلافتبسلسلۂ افکار امام شاہ ولی اللہ دہلویؒخُطبہ 62فصل ششمتفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہسورۃ الروم تا سورۃ الاحزابخطاب: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 5؍ رمضان المبارک 1446ھ / 6؍ مارچ 2025ءبوقت: ڈھائی بجے دوپہربمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور۔ ۔ ۔ ۔ خطبے کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔✔️ سورۃُ الروم کے نزول کے پسِ منظر میں مؤمنین مہاجرین کی فضیلیت اور عالمی منظر نامے کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کا مؤقف✔️ ’’غلبت‘‘ اور ’’سیغلبون‘‘ میں اختلافِ قرأت، تفسیری فرق اور ان سے متعلقہ روایات✔️ آیت سے خلافتِ خاصہ پر تعریض کے حوالے سے شاہ صاحبؒ کا استدلال، نیز روایتِ حفص کے تناظر میں حضرت سندھیؒ کی اہم تشریح✔️ ’’یَوْمَئِذ یَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ‘‘ میں فرحت سے مراد فتحِ بیت المقدس ہے نہ کہ فتحِ بدر، تاریخی ترتیب سے مولانا سندھیؒ کی وضاحت✔️ حضرت عمرؓ کے استفسار پر حضرت علیؓ کی ’’سبحان اللہ‘‘ کی لاجواب تشریح✔️ حضرت مولانا عبداللہ لدھیانویؒ کے سوال پر حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ نے فرمایا کہ: ’’’حیرانی ہی وصول الی اللہ ہے‘‘✔️ آیات سورۂ لقمان میں مراتبِ سُعداء و اَشقِیاء کا بیان، نیز مہاجرین اوّلین کی فضیلت کی طرف اشارہ✔️ آیات سورۂ الم السجدۃ میں کتابِ اوّل سے مراد ’’تورات‘‘ اور کتابِ ثانی سے ’’قرآن‘‘ مراد ہے✔️ آیت میں علم البدیع کی اصطلاح‘ ’’صنعتِ استخدام‘‘ کا استعمال، نیز آیات کے سیاق وسباق میں مؤمنین مہاجرین کی عظمت وخلافت پر تعریض✔️ آیات سورۂ الاحزاب کا غزوۂ احزاب کے موقع پر نزول؛ وعدۂ الٰہی کا پورا ہونا اور مؤمنین کی خوشی کی انتہا✔️ خندق کھودنے کے موقع پر حضور ﷺ کی تین ضربین اور بین الاقوامی غلبے و فتوحات کی بشارتیں، نیز منافقین کے مرض کی نشان دہی✔️ حضور ﷺ سے ازواجِ مطہرات کا خرچہ بڑھانے کا مطالبہ اور آیات کا نزول✔️ حضور ﷺ کا حضرت اُمِ ہانیؓ کو پیغامِ نکاح سے متعلق روایات اور قرآنی قانون✔️ آیتِ حجاب کے نزول سے متعلق روایات، نیز نبی اکرم ﷺ پر درود و سلام سے متعلقہ مرویات✔️ روایات کی روشنی میں ’’الَّذِیْنَ یُؤْذُوْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنٰتِ‘‘ الآیۃ کے مصداق‘ حضرت عمر فاروقؓ نہیں تھے، بلکہ آپؓ مُعلِّم و مُؤدِّب تھےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
Embed this episode
Ready to play
خُطباتِ خلافت | خُطبہ 62 | تفسیر آیات قرآنیہ خلافتِ خاصہ و عامہ سورۃ الروم تا سورۃ الاحزاب
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.