Skip to content
آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ podcast artwork

PODCAST · history

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ

by VOA Urdu

اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کےجو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔

Publisher-supplied feed metadata · PodParley refreshed Jan 6, 2026 · Source feed

Episodes

  1. تاریخ اور تاریخ نویسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    مقتدرہ اور اشرافیہ نے تاریخ کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے کس طرح تبدیل کیا اور عوام سے تاریخ کا شعور چھین لینے کی کوشش کی۔ ممتاز سماجی سائنسدان ڈاکٹر جعفر احمد اور کراچی کے تاریخ دان رمضان بلوچ سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔

  2. پاکستان میں محنت کشوں کی تحریکیں - دسمبر 16, 2022

    مزدور اور کسان تحریکوں اور تنظیموں نے پاکستان کی ابتدائی دہائیوں میں انسانی حقوق کی پاسداری اورجمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بنیادی کردار ادا کیا۔ وقت کے ساتھ ان تحریکوں اور تنطیموں پرپابندیاں بھی عائد کی گئیں اور یہ اندرونی خلفشار کا بھی شکار ہوئیں۔ مزردور رہنمائوں حنیف رامے اور عائمہ محمود سے…

    more
  3. مذہبی اقلیتیںوں کے مسائل - دسمبر 16, 2022

    ملک کی بنیاد اقلیتوں کے حقوق اور صوبائی خود مختاری پر رکھی گئی تھی۔ لیکن تجزیہ کار اکثر شاکی رہتے ہیں کہ ان دونوں باتوں کا پاس نہیں رکھا گیا۔ پاکستان کی مذہبی اقلیتیں قراردادِ مقاصد کے بعد سےآج تک ایک دباو کا شکار رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے…

    more
  4. پاکستان کی مقامی زبانیں اور ان کا ادب - دسمبر 16, 2022

    پاکستان ایک کثیر السانی ملک ہے, یہاں کی مقامی زبانوں میں لکھے جانے والا ادب، اس کی جہت، وسعت اور سوچ کے زاویے۔ بلوچی اور اردو زبان کے معروف شاعر وحید نور اور ہندکو زبان کے شاعر افضل ہزاروی سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔

  5. اردو ادب کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    پاکستان کے پچہتر برسوں میں اردو نظم اور نثر کی کیا صورتحال رہی اور اس نے سماج کو کس حد تک متاثر کیا یا نہیں کیا؟۔ مختلف ادبی تحریکیوں کے کردار اور ادیبوں کے کام پر ممتاز ادیب اور استاد ڈاکٹر نجیبہ عارف اور افسانہ نگار اور نقاد حمید شاہد کے ساتھ حارث خلیق کی گفتگو ۔

  6. ٹیکس اور پبلک پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    اس قسط میں حارث خلیق نے بات کی پاکستان میں ناکافی ٹیکس وصولی اور پبلک پالیسی کی ترجیحات پر سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شمیم احمد اور پبلک پالیسی کی ماہر صفیہ آفتاب سے

  7. خارجہ پالیسی کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    اپنے قیام کے بعد پاکستان کی نئی مملکت نے باقی دنیا سے اپنا رشتہ کیسے استوار کیا، اپنے ہمسایہ ملکوں سے لے کر یورپ اور امریکہ تک اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا حکمت عملی اپنائی؟ اس قسط میں سنیے میزبان حارث خلیق کی گفتگو سابق سفیر فوزیہ نسرین اور خارجہ امور کے ماہر روف حسن کے ساتھ۔

  8. پاکستانی تارکینِ وطن - دسمبر 16, 2022

    دوسرے ملکوں میں جا کر بسنے والے پاکستانی نژاد افراد کے وجودی اور سماجی چیلنجز، شناخت کی تلاش، پرانی اور نئی نسل کے مابین فاصلے اور پاکستانی کی سیاست میں ان کی دلچسپی۔ ان موضوعات پر میزبان حارث خلیق نے بات کی برٹش نیوی کی کیپٹن اور سابق صحافی دردانہ انصاری اور لندن میں تعمیرات کے کاروبار سے منسلک...

  9. پاکستانی سیاسی قیدی اور جلاوطن - دسمبر 16, 2022

    مارشل لا اور دیگر ادوار میں پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور مزاحمت کاروں نے جو قید وبند کی صعوبتیں، تشدد اور وطن سے نکالے جانے کی اذیت برداشت کی اس پر میزبان حارث خلیق نے بات کی دو جلاوطن سیاسی کارکنوں اکرم قائم خانی اور امتیاز علی خان سے

  10. معیشت اور صنعت کاری کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    پاکستانی معیشت کا ڈھانچہ، اصول اور ترجیحات کیسے مرتب کیے گئے۔ اس محاذ پر مختلف حکومتوں کس حد تک کامیاب یا ناکام ہوئیں؟۔ ماہر معاشیات اور نیشنل فائنینس کمشن کے رکن ڈاکٹر اسد سعید سے میزبان حارث خلیق کی گفتگو۔

  11. ریڈیو کے پچہتر سال - دسمبر 16, 2022

    ریڈیو نے پاکستان میں ایک جادوئی کردار ادا کیا ہے۔ یہ وہ واحد ذریعہ ابلاغ تھا جس نے پورے ملک کو مطلع بھی رکھا اور لوگوں کی ذہن سازی بھی کی۔ خبروں سے لے کر گیت سنگیت اور صوتی ڈرامے تک ایک دنیا بسا کر رکھی۔ اس قسط میں ممتاز براڈکاسٹر عارف وقار اور کہنہ مشق صحافی ثقلین امام کے ساتھ ریڈیو کے ماضی حال...

  12. کشمیر کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022

    جنوب مشرقی ایشیا سے برطانوی نو آبادیاتی نظام کے خاتمے کے بعد متنازعہ خطہ کشمیر کے لیے یہ پچہتر سال کیسے رہے؟ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی نعیمہ احمد مہجور سے جو اردو اور انگریزی کی فکشن نگار ہیں اور بھارتی جموں کشمیر کے خواتین کمیشن کی سربراہ رہی ہیں

  13. جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022

    کشمیر میں علہدگی کی تحریک سے پاکستان اور بھارت کے مابین بٹ جانا، گلگت بلتستان کا پاکستان کے ساتھ تعلق اور اس کے تاریخی پس منظر کے بارے میں حارث خلیق نے بات کی محقق اور صحافی ارشاد محمود سے اور گلگت بلتستان کے صحافی فرمان علی سے۔

  14. فکر و فلسفے کی تاریخ - اکتوبر 08, 2022

    اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے معروف مفکر، محقق اور معلم احمد جاوید اور پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے چیئرپرسن محمد جواد سے بات کی پاکستان میں فکر و فلسفے کی پچہتر سالہ تاریخ اور اس شعبے کی کامیابیوں اور ناکامیوں پر۔

  15. بلوچستان کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022

    اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی بلوچی اور اردو زبان کے شاعرعمران ثاقب اور بلوچ ایکٹوسٹ کلثوم بلوچ سے جنہوں نے بلوچستان کے ماضی و مستقبل اور بلوچستان کے عوام کی سیاسی محرومیوں، مشکلات اور وفاق سے ان کی شکایات پر بات کی

  16. سندھ کے پچہتر سال - اکتوبر 08, 2022

    اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی ہے سندھ کی مشکلات، مسائل اور وہاں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر۔ گفتگو میں شامل ہیں ممتاز مصنف اور دانشور نوراہدیٰ شاہ اور سندھ کی قومی اور جمہوری تحریکوں سے وابسطہ صحافی ڈاکٹر ایوب شیخ۔

  17. پاکستان کا حقیقی خواب کیا تھا؟ - اکتوبر 08, 2022

    پاکستان کے بانیوں نے اس ملک کے لیے کیا خواب دیکھا تھا اور اس کی تعبیر کیا ہوئی۔ اس بارے میں میزبان حارث خلیق نے اردو اور فارسی کی مصنفہ اور معلمہ ہدیہ ظفر اور انسانی حقوق کی کارکن نسرین اظہر سے۔ ان دونوں خواتین کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تھا۔

  18. خیبر پختونخواہ کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022

    اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے قومی اور صوبائی شناخت سے لے کر قبائلی علاقوں کے صوبے میں ضم ہونے تک خیبر پختونخواہ کی پچہتر سالہ تاریخ پر بات کی سابق سینٹر افراسیاب خٹک اور سابق سینٹر فرحت اللہ بابر سے۔

  19. روایت اور آج کی موسیقی - اکتوبر 07, 2022

    پاکستان میں روایتی موسیقی کے مقابلے میں آج کا میوزک کہاں کھڑا ہے؟ میزبان حارث خلیق اس قسط میں گفتگو کر رہے ہیں نوجوان میوزک ڈاریکٹر سعد سلطان اور طنزیہ گلوکار علی آفتاب سعید سے

  20. پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022

    اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے پاکستانی ٹیلیویژن اور فلم کے عروج وزوال پر بات کی, معروف ڈرامہ نویس اور افسانہ نگار بی گل سے اور مصنف، ہدایتکار اور فلم نقاد فصیح باری خان سے

  21. پنجاب کے پچہتر سال - اکتوبر 07, 2022

    میزبان حارث خلیق نے اس قسط میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کی سیاست، سماج اور مسائل پر بات کی سیاسی کارکن امجد سلیم منہاس سے جو سانجھ مطبوعات اور پنجابی لوک سانجھ سے وابسطہ ہیں اور سرائیکی وسیب کی سیاست اور سماج پر نظر رکھنے والے شاعر احمد بلال مرحوم سے۔

  22. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں ماحولیاتی بحران - اگست 27, 2022

    پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں نے ماحولیات کی بحث کو مزید اہم بنا دیا ہے۔ اس قسط میں حارث خلیق بات کر رہے ہیں ماحولیاتی بحران پر۔ مہمان ہیں رافع عالم جو وکیل ہیں اور ماحولیاتی بحران کے خلاف سرگرم اور سارہ حیات جو ماحولیاتی انصاف کے حصول کے لیے کام کرتی ہیں ۔

  23. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں خواتین کی تحریکیں - اگست 27, 2022

    تاریخی طور پر برِصغیر کی خواتین ہمیشہ سے ہی اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہیں۔ اس قسط میں میزبان حارث خلیق نے بات کی مصنفہ، مترجمہ، معلمہ اور خواتین کے حقوق کی تحریک کے بانیوںمیں شامل نیلم حسین اور نایاب گوہر جان سے جو سیاسی کارکن ہیں اور خواتین تحریک کی تازہ لہر کا حصہ بھی۔

  24. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں سماجی تنظیموں کا کردار - اگست 27, 2022

    پاکستان کی پہلی سماجی تنظیم اپوا تھی جس کی بنیاد ملک کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان کی اہلیہ بیگم رعنا لیاقت علی خان نے رکھی۔ ان 75 برسوں میں سماجی تنظیموں نے پاکستان کی ریاست اور معاشرے کو کیا دیا؟ جانیےخاور ممتاز اور محمد تحسین سے، میزبان ہیں حارث خلیق۔

  25. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں طلباء تحریکیں - اگست 27, 2022

    پاکستان میں طلبا تحریکوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ خود پاکستان کی۔ ان تحریکوں میں شامل طالب علم رہنماؤں نے تعلیم، سماج اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد کی۔ ان تحریکوں کے ماضی اور حال پر بات کرنے کےلیے میزبان حارث خلیق کے ساتھ موجود ہیں عمار علی جان اور حسین نقی

  26. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں صحافت آزاد یا سینسر شپ کے زیرِ اثر - اگست 27, 2022

    قائد اعظم کی پہلی تقریر سینسر کیے جانے سے لے کر آج تک آزادئ صحافت کبھی آمریت اورکبھی جمہوری حکومتوں کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ سچ لکھنے کی پاداش میں صحافیوں نے کبھی کوڑے کھائے ،کبھی جیل کاٹی اور کوئی جان سے ہی چلا گیا۔ آزادئ صحافت پرمیزبان حارث خلیق بات کر رہے ہیں ، وجاہت مسعود اور مبشر بخاری کے ساتھ

  27. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں کھیل کا سفر - اگست 26, 2022

    پاکستان نے گزشتہ75 برسوںمیں کھیلوں میں کیا کھویا کیا پایا؟ کیوں ہر طرف صرف کرکٹ ہی نظر آتا ہے اور چار بار ہاکی کا ورلڈ چیمپین اور تین بار اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والا ملک اب ہاکی میں بہت نیچے ہے؟ انہیں سوالوں کا جواب جان رہے ہیں میزبان حارث خلیق، ان کے ساتھ مہمان ہیں طارق سعید اور حسن چیمہ

  28. آزادی کے 75 سال: پاکستان میں آرٹ کا سفر - اگست 26, 2022

    وائس آف امریکہ کی خصوصی پوڈکاسٹ سیریز، "پاکستان کے 75 سال" میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو شاہد ہیں ،گزرے وقت کے۔ اس سلسلے کی پہلی قسط میں وہ پاکستان میں آرٹ کے سفر پر بات کر رہے ہیں پروفیسر سلیمہ ہاشمی اور پروفیسر نازش عطاء اللہ سے۔

Type above to search every episode's transcript for a word or phrase. Matches are scoped to this podcast.

Searching…

We're indexing this podcast's transcripts for the first time — this can take a minute or two. We'll show results as soon as they're ready.

No matches for "" in this podcast's transcripts.

Showing of matches

No topics indexed yet for this podcast.

Loading reviews...

ABOUT THIS SHOW

اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کےجو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔

HOSTED BY

VOA Urdu

Produced by وائس آف امریکہ

CATEGORIES

Frequently Asked Questions

How many episodes does آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ have?

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ currently has 28 episodes available on PodParley. New episodes are automatically indexed when they're published to the podcast feed.

What is آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ about?

اس خصوصی سیریز میں میزبان حارث خلیق سماجی، سیاسی اور معاشی پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ایسے مہمانوں کے ساتھ جو گواہ ہیں کامیابیوں اور ناکامیوں کےجو یاد کریں گے اُس گزرے وقت کے اچھے اور برے کو اور ان کو جنہوں نے کی جدوجہدسماجی آزادی اور برابری کی۔

How often does آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ release new episodes?

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ has 28 episodes. Check the episode list to see recent publication dates and frequency.

Where can I listen to آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ?

You can listen to آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ on PodParley by clicking any episode. We provide an embedded audio player for direct listening, and you can also subscribe via your preferred podcast app using the RSS feed.

Who hosts آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ?

آزادی کے 75 سال - وائس آف امریکہ is created and hosted by VOA Urdu.
URL copied to clipboard!