چاند ہتھیلی پر تحریر عبدالباسط
from ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ Hosted by SMH Farooqui Academy
چاند ہتھیلی پر ، ایک خوبصورت سفرنامہ جو قاری میں عزم ہمت ولولہ اور جوش پیدا کرتا ہے ۔ ہم لوگوں میں اکثر اگر کسی کے پانوں میں موچ یا کمر میں چمک آجائے تو ہم سب سے اپنی پریشانیوں کا اظہار کرتے ہیں گھومنا پھرنا ملنا جلنا سب موقوف ہو جاتا ہے مگر عبداللباسط صاحب ایک مثال ہیں کہ بی ایس سی کرنے کے بعد میڈیکل ریپریزینٹیو کی ملازمت کر رہے تھے کہ پاؤں میں رسولی کے باعث ان کی ٹانگ گھٹنے کے اوپر سے کاٹ دی گئی ۔ جب پہلی بار باپ نے ابیٹے کو بیساکھی پر دیکھا تو اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے ۔ پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو اس حال میں دیکھ باپ کو کتنا صدمہ ہوا ہو گا اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ مگر عبدالباسط صاحب کا تو اس حادثے کے بعد عزم مزید جوان ہوگیا یہ حادثہ 1992 میں ہوا تھا اور وہ انیس سو پچانوے میں وہ پہلی بار پاکستان کے شمالی علاقے سیر کو ا گئے پھر تو ان میں جو شوق سفر پیدا ہوا تو شمالی علاقہ جات کی وادی وادی گھوم کر دیکھ لی ۔ ایک طرف وہ کاغان ناران چترال کیلاش گلگت کشمیر اسکردو کی دور دراز کی وادیوں میں گھومتے رہے کبھی دوستوں کے ساتھ لانچ کا طویل سفر اس لیئے کیا کہ دور دراز کے ساحل پر ایک سنسان جزیرے پر رات گزار سکیں وہاں مشرق سے سورج کو ایسےطلوع ہوتے دیکھا جیسے سمندر سے نارنجی گیند ابھر رہی ہو۔وہاں سے آہستہ دیبل کہ بندرگاہ تھا پہنچے دیبل کے کھنڈرات سے ہوتے ہوئے سسی کے بھنبھور جا پہنچے ۔عبدالباسط صاحب نے سمندر کے حسن کو بھی دیکھا اور پہاڑی چوٹیوں کی بلندیوں کو سر بھی کیا ۔ انہوں نے اپنے قلم سے فطرت کی تصویر کشی شروع کر دی کرونا کے باعث 2015 میں اسکردو کا سفر آخری تھا مگر انہوں نے 2022 سے اپنا سفر نامہ لکھںا شروع کردیا عبدالباسط صاحب کو اپنے اس سفرنامے کا عنواں بھی سردی کی شام جھیل سیف الملوک پر ملا جہاں انہوں نے تصور میں چاند کو جھیل میں ڈوبتے دیکھ کر یہ گیت گنگنانا شروع کر دیا کہ رات کی ھتھیلی پر چاند جگمگاتا ہے اس کی نرم کرنوں میں تم کو دیکھتا ہوں تودل دھڑک سا جاتا ہے دل دھڑک سا جاتا ہے تم کہاں سے آئی ہو ؟ کس نگر کو جاؤ گی سوچتا ہوں میں حیراں چاند جیسا یہ چہرہ رات جیسی زلفیں یہ جگائیں سو۔ ارماں اک نشہ سا آنکھوں میں دھیرے دھیرے چھاتا ہےرات کی ھتھیلی پر چاند جگمگاتا ہے
Embed this episode
No transcript yet.