ڈاکٹر محمد افضال حسین قادری
from ZikreKitab Urdu Podcast ذکر کتاب اردوپاڈکاسٹ Hosted by SMH Farooqui Academy
ڈاکٹر محمّد افضال حسین قادری صاحب ان رہنماوں میں سے ایک تھے جنہوں نے پاکستان کی آزادی کے لیئے قائد اعظم کے سپاہی کے طور پر کام کیا مگر جب پاکستان ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر گیا تو انہوں نے بہت خاموشی کے ساتھ سیاست سے کنارہ کشی اختیا ر کرلی اور خود کو تعلیم کے میدان کے لیئے وقف کردیا ۔ وہ تحریک پاکستان میں اپنے بھرپور کردار کےبارے میں نا تو خود کبھی کوئی بات کرتے تھے اور نہ ہی اس کا ذکر سننا پسند کرتے تھے وہ کہا کرتے تھے کہ میں پاکستان کی بنیاد کا پتھر ہوں مجھے بنیاد کے اندرہی رہنے دو قادری صاحب جنہوں نے پاکستان کی آزادی میں ایک متحرک کردار ادا تھا ، تعلیمی میدان میں بھی وہ بہت کامیاب رہے تھے آپ ماہرِ علم بھی تھے ، اچھے استاد اور سائنس دان بھی لیکن آپ کی اصل بڑائی یہ تھی کہ آپ عظیم انسان تھے۔ اگرچہ آپ نے بہت بڑے بڑے کام کیے، لیکن وہ نام و نمود سے ہمیشہ دُور رہے۔ یہ کتاب " ڈاکٹر محمّد افضال حسین قادری حصولِ پاکستان تک قائدِاعظم محمّد علی جناح کے ہمراہ " ایک تاریخی دستاویز ہے جس میں تحریکِ پاکستان اور حصولِ پاکستان کے لیے ان کی خدمات اور جدوجہد کے بارے میں کئی مضامین ہیں ، جسے محمّد مشہود قاسمی بہت عقیدت اور محبت سے مرتّب کیا کئی اہم مضامین خود مشہود قاسمی صاحب ے تحریر کیئے ہیں ۱۲ ابواب پر مشتمل اس کتاب میں ڈاکٹر قادری صاحب سے متعلق معلومات کا ایک خزانہ ہے۔ مصنّفین نے اُن کی زندگی کا کوئی گوشہ مخفی نہیں رکھا، خصوصاً تحریکِ پاکستان کے حوالے سے ان کی مثالی خدمات کا بَھرپور انداز میں جائزہ پیش کیا ہے۔ ، اس کتاب میں’’علی گڑھ اسکیم 1939ء‘‘، ’’انتخابات1945ء-1946، پیر پور کمیٹی رپورٹ‘‘، ’’ڈاکٹر افضال حسین قادری کے سیاسی اور تعلیمی خطوط‘‘، سمیت کئی اہم دستاویز اکھٹا کر دی گئی ہیں او ر ساتھ ہی ڈاکٹر افضال حسین قادری سے متعلق اُن کے اہلِ خانہ اور ان کے ساتھیوں کے تاثرات نے اس کتاب کی اہمیت کو بہت بڑھا دیا ہے -
Embed this episode
No transcript yet.