Ek dost ki khushmazaqi par (Majaz) - Ahsan Tirmizi episode artwork

EPISODE · May 12, 2024 · 1 MIN

Ek dost ki khushmazaqi par (Majaz) - Ahsan Tirmizi

from The Urdu Poetry Podcast · host Ahsan Tirmizi

نظم: ہو نہیں سکتا تری اس ''خوش مذاقی'' کا جواب شام کا دل کش سماں اور تیرے ہاتھوں میں کتاب رکھ بھی دے اب اس کتاب خشک کو بالائے طاق اڑ رہا ہے رنگ و بو کی بزم میں تیرا مذاق چھپ رہا ہے پردۂ مغرب میں مہر زر فشاں دید کے قابل ہیں بادل میں شفق کی سرخیاں موجزن جوئے شفق ہے اس طرح زیر سحاب جس طرح رنگین شیشوں میں جھلکتی ہے شراب اک نگارش آتشیں ہر شے پہ ہے چھایا ہوا جیسے عارض پر عروس نو کے ہو رنگ حیا شانۂ گیتی پہ لہرانے کو ہیں گیسوئے شب آسماں میں منعقد ہونے کو ہے بزم طرب اڑ رہے ہیں جستجو میں آشیانوں کے طیور آ چلا ہے آئنے میں چاند کے ہلکا سا نور دیکھ کر یہ شام کے نظارہ ہائے دل نشیں کیا ترے دل میں ذرا بھی گدگدی ہوتی نہیں کیا تری نظروں میں یہ رنگینیاں بھاتی نہیں کیا ہوائے سرد تیرے دل کو تڑپاتی نہیں کیا نہیں ہوتی تجھے محسوس مجھ کو سچ بتا تیز جھونکوں میں ہوا کے گنگنانے کی صدا سبزہ و گل دیکھ کر تجھ کو خوشی ہوتی نہیں اف ترے احساس میں اتنی بھی رنگینی نہیں حسن فطرت کی لطافت کا جو تو قائل نہیں میں یہ کہتا ہوں تجھے جینے کا حق حاصل نہیں

NOW PLAYING

Ek dost ki khushmazaqi par (Majaz) - Ahsan Tirmizi

0:00 1:51

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of The Urdu Poetry Podcast?

This episode is 1 minute long.

When was this The Urdu Poetry Podcast episode published?

This episode was published on May 12, 2024.

What is this episode about?

نظم: ہو نہیں سکتا تری اس ''خوش مذاقی'' کا جواب شام کا دل کش سماں اور تیرے ہاتھوں میں کتاب رکھ بھی دے اب اس کتاب خشک کو بالائے طاق اڑ رہا ہے رنگ و بو کی بزم میں تیرا مذاق چھپ رہا ہے پردۂ مغرب میں مہر زر فشاں دید کے قابل ہیں بادل میں شفق کی...

Can I download this The Urdu Poetry Podcast episode?

Yes, you can download this episode by clicking the download button on the episode player, or subscribe to the podcast in your preferred podcast app for automatic downloads.
URL copied to clipboard!