EPISODE · Apr 1, 2023 · 2H 23M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة :07 / پہلا باب؛ ابداع، خلق اور تدبیر کا بیان/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف*حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس* درس :7 *مبحثِ اوّل: اسبابِ تکلیفِ انسانی اور مجازاتِ عمل**پہلا باب؛ ابداع، خلق اور تدبیر کا بیان* *مُدرِّس*:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوری *بتاریخ:* 6؍ جمادی الاولیٰ 1439ھ / 24؍ جنوری 2018ء*بمقام:* ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇 0:58 ❶ گزشتہ سبق کا خلاصہ اور پہلی قسم میں بیان کردہ بنیادی قواعد پر تمہیدی گفتگو8:49 ❷ انسان کو قانون کو پابند بنانے کے اسباب اور قانون کے مطابق جزا و سزا کا تصور11:38 ❸ قانونِ ابداع (بغیر کسی مادے کے مادہ پیدا کرنا)، قرآن و حدیث میں اس کا ذکر اور ’’تفہیماتِ الٰہیہ‘‘ میں مزید تشریح28:49 ❹ قانونِ خلق (مادے سے مزید اشیا پیدا کرنا) اور انواع و اجناس کی صورت میں تخلیقات پر نقلی و عقلی دلائل40:05 ❺ نوعِ انسانی کی امتیازی خصوصیات (گفتگو کی صلاحیت وغیرہ)46:27 ❻ دیگر انواع و اجناس کی بنیادی خصوصیات55:22 ❼ کسی بھی نوع و جنس کی متعین خاصیت اس سے جدا نہیں ہو سکتی1:05:55 ❽ احادیثِ نبویہ کی روشنی میں مخلوقات کی خصوصیات کا تذکرہ1:14:08 ❾ قانونِ تدبیر (مخلوقات کے لیے کائنات میں جاری دائرہ کاری نظام) اور مطلوبہ مقاصد و اثرات و نتائج1:21:43 ❿کائنات میں عالمگیر نظام کے حوادث و اقعات اور دائرۂ تدبیر میں کوئی نئی تخلیق نہیں ہوتی1:25:40 ⓫کائنات میں جاری عالمگیر نظام کی مثالیں؛ مخلوقات کے کھانے پینے کا بندوبست، حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے لیے آگ میں سلامتی اورحضرت ایوب علیہ السلام کی مرض سے شفا یابی1:36:40 ⓬کائنات میں جاری عالمگیر نظام کی اہم ترین مثال: کرۂ ارض میں فساد کے خاتمے کے لیے حضور اکرم ﷺ کی بعثتِ عامہ1:38:09 ⓭مخلوقات میں مختلف اطوار (حالتوں) کا پیدا ہونا، خیر (بھلائی) ہے، جب کہ ان کا شر (خرابی) نسبتی ہے1:42:15 ⓮تدبیرِ الٰہی کے چار بنیادی عناصر؛ قبض، بسط، احالہ اور الہام1:56:24 ⓯القَبْض (کسی قوت کو محدود کردینے) کی مثال؛ دجال مؤمن کو دوسری مرتبہ قتل نہیں کر سکے گا2:01:35 ⓰البَسْط (کسی قوت کے وافر مقدار میں پھیلاؤ) کی مثالیں؛ حضرت ایوب علیہ السلام کے پاؤں کی ٹھوکر سے چشمہ جاری ہونا وغیرہ2:11:12 ⓱الإحالۃ (ایک قوت کو دوسری قوت میں بدلنے) کی مثال؛ آگ کا ٹھنڈی ہوا میں تبدیل ہونا2:15:19 ⓲الالہام کی مثالیں اور صورتیں2:16:09 ⓳ہر نظام میں مذکورہ چار تدبیری عناصر و ذرائع استعمال ہوتے ہیںپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة :07 / پہلا باب؛ ابداع، خلق اور تدبیر کا بیان/ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.