حُجّةُ اللّٰه البالِغة :58 /انسانی معاشروں کی درست خطوط پر رہنمائی../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Jun 25, 2023 · 1H 27M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :58 /انسانی معاشروں کی درست خطوط پر رہنمائی../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس : 58  مبحثِ سادس: سیاستِ ملت باب:01انسانی معاشروں کی درست خطوط پر رہنمائی کرنے والی قیادت اور ملتوں کا نظم و نسق  قائم کرنے والے منتظمین کی ضرورت و اہمیت اور صلاحیت ، صفات و کردار مُدرِّس:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ:  03 ؍  جولائی  2019ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇0:00   آغاز درس 0:17گزشتہ پانچ مباحث (حکمت البرّ والاثم کی اساس پر تمام انسانوں کے ہاں متفقہ عالم گیر اور آفاقی اصول)  سے چھٹے مبحث کا ربط چھٹے مبحث میں انسانیت کی ترقی کی اقدار اور معاشرے کی رائج ضروریات کی اساس پر عملی سیاسی نظام کا تعارف 4:01 باب کے عنوان کی وضاحت: انسانی معاشروں میں ملت کا نظم و نسق  قائم کرنے والے اولو العزم انسانوں  کی ضرورت 9:33  انسان کی عقلِ سلیم میں اپنے نفع (مَلَکیّت اور بَہیمِیّت کا صالح تعلق)  اور نقصان  (بَہیمِیّت کی پست حالت)کے ادراک  کی صلاحیت اور اس کی ممکنہ چار شکلیں:۱۔  عقلِ سلیم  ہونے کے باوجود انسان کی غفلت کی حالت۲۔  نفع اور نقصان کے علم کے باوجود طبعی خواہشات (مفاد پرستی) کی بنیاد پر گمراہ اور لوگوں کو گمراہ کرنے والے۳۔ عقلی استعداد نہ ہونے کے باعث برّ و اثم کے امور سے ناواقف انسان۴۔  رسوخ فی العلم کی اساس پر معاشرے کے لیے درست طریقۂ  کار  اور صالح نظام بنانے والے انسانالہامی مذاہب اور حُکما و فلاسفہ کے ہاں  انسانوں  کے چار درجات 14:44 عقلِ سلیم  کے باوجود انسان کی غفلت کی وجوہات15:15 حجاباتِ ثلاثہ: طبع، رسم اور سوءِ معرفت کا غلبہ اور وجدان کی خرابی16:06 وجدان کی حقیقت: ایسا ادراک جو بغیر کسی خارجی قوت کے  انسان کی داخلی صلاحیتوں اور استعداد سے حاصل ہو16:55 عقل کا تعلق ظاہری قوتوں اور حواسِ خمسہ سے ادراک تک محدود ہے، جبکہ وجدان کا تعلق باطنی قوتوں سے ہے۔18:22 انسانوں کا پہلا درجہ: حجاباتِ ثلاثہ کے غلبے کے سبب غافل لوگ، ان کے وجدان کے  خراب ہونے کی مثال ، صفراوی مزاج کے حامل شخص جیسی ہے۔19:12 فاسد وجدان کے حامل افراد میں مطمحِ نظر کا فقدان اور خوفناک حالت کے ادراک اور اس کے نقصانات سے غفلت برتنا20:14 غافل لوگوں کو ایسے صاحب علم رہنما کی ضرورت جو سنتِ راشدہ ( صحیح طریقہ کار) کے مطابق ان کی سیاست کرئے۔20:44 سیاست کے دو بنیادی امور: ریاستی اجتماع کی تشکیل  اور حکومت کی قیادت ​​21:59 قیادت و حکومت کے دو دائرے: خلافتِ باطنه (اجتماعی ڈسپلن کی اساس پر برّ و اثم کی تربیت)  و خلافتِ ظاہرہ ( معاشرے میں برّ و اثم کی اساس پر عملی سیاسی نظام)23:07  انسانوں کا دوسرا درجہ، غلط رائے کی اساس پر صحیح طریقے کے متضاد راستے کو سوسائٹی میں غالب کرنے والے گمراہ افراد،  جو دوسروں کو بھی نقصان پہنچائیں،  جیسے چوری ، ڈاکہ  ، قتل اور ظلم و استحصال وغیرہ24:55 انسانوں کا تیسرا درجہ: کسی ایک شعبے میں مہارت، مگر دیگر شعبوں سے نابلد اہلِ علم انسان26:14  ناقص علم رکھنے والوں کے لیے کامل و مکمل علم رکھنے والے  قائدین کی اتباع لازمی و ضروری ہے۔27:24 انسانوں کا چوتھا درجہ: اعلی درجے کا علم رکھنے والے، اور اس علم پر عملی طور پر ثابت قدم رہنما (پہلے تینوں طبقے، اس چوتھے درجے کے انسان کی اتباع کے محتاج ہیں۔)30:12 انسانی معاشروں کے لے ہدایت یافتہ قیادت کی ضرورت کی بنیادی دلیل40:38 انسانوں میں  عقل و شعور  اور اجتماعیت کی سوچ  پیدا کرنے والے  مُوَفَّقون (  مَلَکیّتِ عالیہ اور بہیمیّتِ شدیدہ  میں موافقت) صالح بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ علمی نظام قائم کرنے والے مخلصین (بلا تفریق ، رنگ ، نسل اور مذہب ہر انسان کو کامیاب بنانے کا جذبہ رکھنے والے) کی ناگزیریت42:55  ہادی و عالم کے لیے لازمی وضروری ہے کہ :۱) غلطی و گمراہی سے معصوم ہو ۔۲) زندگی کے تمام شعبوں  میں وہ انسانیت کا رہنما بننے کی صلاحیت و اہلیت  رکھتا ہو ۔ 52:42 اپنے علم کے مطابق عمل اور وجدانی طور  اس علم  کا ادراک،  رہنما کے لیے لازمی و ضروری ہے۔59:51 حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر انسانیت کی ترقی و کامیابی کے علومِ نبوت  وجدانی طور پر  طاری ہوئے۔1:05:12  اپنی ذات اور انسانیت کے ہاں ہر طرح کی غلطی سے محفوظ و معصوم ہونا،  قائد  بننے کے لیے ناگزیر ہے، جو صرف و صرف علمِ وجدانی سے ممکن ہے۔1:15:42  علمِ وجدانی کے القا و حصول کے لیے مَلَکہ جِبلِیّہ  کا ہونا اور  مسلسل تجربات سے وجدان کا تصدیق شدہ ہونا بے حد ضروری ہے۔1:16:56 نبی کے وجدان سے ثابت شدہ چیز ، لوگ دلائلِ برهانی و خطابی کی بنیاد پر تسلیم کر چکے ہوں۔1:21:33 اعلی ترین انسان (نبی) سے لوگوں کا انتہا درجے کا اظہارِ محبت و عقیدت اور اسے بطور حجت (اتھارٹی) تسلیم کرناپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Jun 25, 2023

Embed this episode

Ready to play

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :58 /انسانی معاشروں کی درست خطوط پر رہنمائی../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:27:44

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 27 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on June 25, 2023.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!