EPISODE · Aug 12, 2023 · 1H 47M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة :73 / الہٰی اَحکامات پر عمل درآمد کے لیے .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس : 73مبحثِ سادس: سیاستِ ملت باب:12الہٰی اَحکامات پر عمل درآمد کے لیے ذیلی و معاون احکام کا نبوی استنباط اور اس کی حکمت عملی کے نو (٩) اصولمُدرِّس:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ: 06 ؍ نومبر 2019 ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇0:00 آغاز درس0:50 سابقہ درس کا خلاصہ3:35 باب کے عنوان کی وضاحت؛ مطلوبہ اَحکامات پر عمل درآمد کے لیے ذیلی و معاون احکام کی ضرورت 5:53 قرآنِ حکیم اور احادیثِ نبویہ کو حکمتِ عملی کے اصول کے نمائندہ کے طور پر بیان کرنا امام شاہ ولی اللہؒ کی خصوصیت ہے۔7:29 آیتِ قرآنی سے ذیلی و ضمنی احکامات کا استنباط اور آمدہ دور کے تقاضوں کے مطابق قانون سازی پر استدلال13:21 موجودہ زمانے کی درستگی کا حکمتِ عملی پر دار و مدار اور اس حکمتِ عملی کے نو اہم اصولوں کی وضاحت23:26 اصول (۱): کرۂ ارض پر مخلوق کے اسباب و مسبّبات کے نظام کو برقرار رکھا جائے۔26:25 دائرہ تدبیر میں یہ بات طے شدہ ہے کہ تغییرِ خلق اللہ (مخلوقِ خدا کو مکمل طور پر فنا کرنا) شرّ ، فساد فی الارض ، کفر اور ظلم ہے، جس کا ارتکاب کرنے والوں پر ملاءِ اعلی کی لعنت ہوتی ہے 29:22 اَصلِ اوّل کی پہلی شِقّ: نوعِ انسانیت کی بقا کے لیے انسانوں میں توالد و تناسل کا عمل اللہ کی حکمتِ بالغہ کا تقاضا ہے۔34:24 اس لئے رسول ﷺ نے توالد و تناسل کو روکنے والے ہرعمل سے امت کو منع کر دیا40:05 سنة اللہ اور ملاءِ اعلی کا لازمی تقاضاہے کہ ہر نوع کی مخلوقات کا کرۂ ارض پر اپنی تخلیق کے معیار کے ساتھ بقا لازمی و ضروری ہے، قتلِ کلاب (کتوں) کی حدیث سے استدلال اور تغییرِ خلق اللہ کی چند تخريجات45:49 اَصلِ اوّل کی دوسری شِقّ: انسانی شکل اور جسم میں تغیر و تبدل (خصیّ ہونے، تفلّج اور تنّمص وغیرہ) کی ممانعت52:13 اَصلِ اوّل کی تیسری شِقّ: انسانی وقار اور سماحت کی اعلی شکل کو برقرار رکھنا56:04 اَصلِ اوّل کی چوتھی شِقّ: انسانیت کے لیے عدل و انصاف برقرار رکھنے اور معاملے کی درستگی اور جھگڑا نمٹانے کے لیے گواہ اور حلف اٹھانے کا حکم اور جھوٹی گواہی اور قسم کی ممانعت59:26 اصول (۲): رسول ﷺ کا کسی حکمِ الہی سے اس کی علت اور سبب کو اخذ کرنا اور جہاں جہاں علت پائی جائے وہاں حکم جاری کرنا، مثالوں سے وضاحت 1:05:43 اصول (۳): رسول ﷺ کا اپنے اجتہاد سے کسی آیت کے سیاقِ و سباق سے ایسی بات سمجھنا _جیسے عام لوگ سمجھنے سے قاصر ہیں _ اور امت کے لیے اُسے جاری کردینا، جیسے آپؐ کی سعی صفا و مروہ اور مزید دو مثالیں1:14:40 اصول (۴): اللہ کے احکامات کو تسلیم کرنے کے لیے اس کے لازمی و ضروری حکموں پر عمل درآمد کی تین مثالوں سے وضاحت1:19:00 اصول (۵): جب شریعت میں ایک چیز کی نہی یا امر ہو تو اس کی ضد پر عمل درآمد لازمی، جیسے جمعہ کی نماز کے لیے سعی کا حکم اور خرید و فروخت کی ممانعت1:20:37 اصول (۶): جب کسی چیز کا حتمی اور لازمی امر ہو تو اس کے دواعی و تقاضے بھی لازمی اور اگر نہی ہو مقدمات و ذرائع کی ممانعت بھی لازمی ہے۔ 1:24:02 اس اصول کی سیاسی نظام،عبادات اور سیاستِ مدینہ سے متعلق چندمثالیں1:36:34 اصول (۷): حکم پر عمل درآمد کرنے والوں کی عزت افزائی اور نافرمانوں کی عیب جوئی، سماجی و سیاسی مثالوں سے توضیح1:41:14 اصول (۸): جس کا حکم دیا جارہا ہے اسے پورے عزم و ہمت سے بجا لانا اور جس سے روکا جا رہا ہے اسے پوری طاقت سے روکنا۔1:42:48 اصول (۹): کسی کام سے فساد کا اندیشہ ہو تو اسے ناپسندیدہ قرار دیا جائے گا۔1:44:37 باب کا خلاصہ: رسول ﷺ نے احکام الٰہی سے بہت سارے ذیلی احکامات مستنبط کیے۔ اور فقہا نے ان کی روشنی میں اپنے اجتہاد سے مزید جزئیات نکالیں۔پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة :73 / الہٰی اَحکامات پر عمل درآمد کے لیے .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.