حُجّةُ اللّٰه البالِغة :78 /اَصحابِ یمین، اصحابِ اَعراف، مُنافقین.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Aug 30, 2023 · 1H 7M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :78 /اَصحابِ یمین، اصحابِ اَعراف، مُنافقین.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس : 78 مبحثِ سادس: سیاستِ ملت باب:16 (حصہ دوم)اَصحابِ یمین، اصحابِ اَعراف، مُنافقین،  فاسقین اور  کُفّار کا ذکرمُدرِّس:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ:     18 ؍ دسمبر  2019 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇0:00   آغاز درس0:17  دوسری قسم: اَصحابِ یمین اور اس کی تین ذیلی اجناس (قسمیں)۱۔ صلاحیت و استعداد میں سابقین کے قریب ترین لوگ5:38 ۲۔  مَلَکیّتِ ضعیفہ و بہیمیّتِ شدیدہ  میں نسبتِ تجاذب کی وجہ سے ریاضاتِ شاقّہ ( مشقت والی ریاضتوں) پرکار بند  رہنے والے اور ملاءِ سافل کے ثمرات حاصل کرنے والے13:15  ۳۔  جن کی مَلَکیّت نسبتِ تصالح کے ساتھ بہت ہی کمزور ہو، تو ان میں  طاقتور بہیمیّت والے ریاضاتِ شاقّہ ( مشقت والی ریاضتوں)  کو اور  کمزور بہیمیّت والے  دائمی وظائف و اَوراد  کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں۔16:38  اَصحابِ یمین سے متعلق دو فائدےپہلا فائدہ:  ان کی اکثریت کو عملی لحاظ سے مکمل اِخلاص حاصل نہیں ہوتا اور یہ بھی ان کے لیے  لازمی و ضروری نہیں ہے کہ مکمل طور پر اپنی طبیعت کے تقاضوں اور عادات و اطوار  سے برات کا اعلان کردیں۔ البتہ  نیت کے پہلو سے نرم دل اور ثواب کے امید وار  ہوتے ہیں۔  22:33 الحیاء خیر کلہ (حیا مکمل خیر و بھلائی ہے): حدیث کے اَسرار ورُموز 26:04 دوسرا فائدہ:  ان میں جو نیک لوگ ہیں ان پر بسا اَوقات مَلَکیّت سے متعلق الہام اور کچھ چمک آ جاتی ہے۔ یہ اعمال کے اَخلاق و مَلَکات سے مکمل طور پر اجنبی نہیں ہوتے خلاصہ یہ ہے کہ اصحابِ یمین سابقین کی اعلی علمی و عملی صلاحیتوں میں سے کسی ایک سے محروم ہوتے ہیں۔32:48 تیسری قسم: أصحاب الأعراف اور  ان کی دو قسمیں:33:32 [1] وہ لوگ جن کے  مزاج صحیح سالم، فطرت میں ذہانت ہو لیکن انہیں  یا دعوتِ اسلام بالکل نہیں پہنچی یا دعوت پہنچی تو ہے لیکن ان کی زبان اَور ہونے کی وجہ سے مکمل دلائل کے ساتھ ان کے شبہات کو دور نہیں کیے جا سکے۔ 38:01 اصحابِ اَعراف کی تعیین اور صحیح مطلب معلوم سمجھنے کے لیے حضرت سندھیؒ کی کدو کاوش اور حجة اللہ البالغہ اور  البدور البازغة سے تشفّی42:44 [2] اصحابِ اَعراف کی دوسری قسم ؛ اعمال  و اخلاق کی حقیقت سے ناآشنا لوگ، جو اخلاقِ اربعہ اوران کی ضد کے درمیان درمیان ہوتے ہیں۔49:18 مُنافقین اور ان کی اقسام:50:07 ۱۔   عملی نِفاق کے کے مرتکب وہ لوگ جنہیں اَخلاقِ اَربعہ کا مکمل نظام نہیں پہنچااور وہ حِجابات (طبعیت، رسم اور سوءِ معرفہ) میں کسی ایک حِجاب کے تابع ہیں۔54:59 ۲۔   عملی نِفاق کی دوسری قسم: ایسے لوگ جن میں بلندی نفس بہت کم درجے کی ہو، حیا اور شرم سے عاری ، بےوقوف اور ناقص العقل، حدیث میں ایسے لوگوں کا واقعہ59:45 فاسقین:  بد اخلاقیاں اور بُرے اعمال والے جو بہیمیّت کے غلبے کی وجہ سے اخلاقِ اربعہ کے نظام کو توڑنے والے ہیں، ان لوگوں کی طبیعت اور مزاج میں شیطانی کام رچ بس جاتے ہیں۔1:02:18 کُفّار:۱۔ عقلِ کامل کے باوجود تکبر کی بنیاد پراللہ کے مُنکر ۲۔ رسول کے قائم کیے وہے دینِ حق کے مُنکر اور اسے  توڑنے والے ، یہی لوگ آخرت کے انکاری ہیں، جن کے لیے ہمیشہ ہمیشہ کی جہنم ہے۔1:06:56 نظام اور سسٹم بناتے وقت ان تمام طبقات کی قرار واقعی حیثیت کی شناخت کی ضرورت و اہمیتپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Aug 30, 2023

Embed this episode

NOW PLAYING

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :78 /اَصحابِ یمین، اصحابِ اَعراف، مُنافقین.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:07:58

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 7 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on August 30, 2023.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!