حُجّةُ اللّٰه البالِغة :79 / نبی اکرمﷺ  کے مقرر کردہ تین اِنقلابی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Sep 18, 2023 · 2H 6M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :79 / نبی اکرمﷺ کے مقرر کردہ تین اِنقلابی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس : 79 مبحثِ سادس: سیاستِ ملت باب:17  نبی اکرمﷺ  کے مقرر کردہ تین اِنقلابی اُصول اور غلبے کے پانچ بنیادی اسباب کی بنیاد پر  دینِ اسلام کے بین الاقوامی غلبے کی حاجت و ضرورت اور دیگر اَدیان کی تنسیخ کا بیانمُدرِّس:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ:     25 ؍ دسمبر  2019 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇0:00   آغاز درس0:18 انسانی معاشرے کی تعمیر و تشکیل کے آفاقی، مُتفقہ اور تمام شرائع و مِلَل کے مُسلمہ سیاسی اُمور کا سابقہ ۱۶ ابواب میں تذکرہ اور اس باب سے نبی اکرمﷺ کے متعین کردہ بین الاقوامی سیاسی اصول اور اہداف و مقاصد مذکور ہیں۔4:18 باب کے عنوان کی وضاحت: بین الاقوامی غلبے کے لیے آفاقی نظام کی حاجت و ضرورت جوگذشتہ تمام اَدیان کو منسوخ کردیے۔ 12:41 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے گذشتہ آٹھ ہزار سال کی انسانی تاریخ کے  آفاقی، مُتفقہ اور تمام شرائع و مِلَل کے مُسلمہ سیاسی اُمور  سابقہ ۱۶ اَبواب میں بیان کر دیے ہیں؛ ان اُمور کا خلاصہ13:46 ہر ملت کے ماننے والے اپنے مُفکر اور بانی ملت کی سچائی اور تعظیم کا اعتقاد  رکھتے ہیں، اور ان کا خیال ہے کہ  اس  جیسی غیر معمولی شخصیت دنیا بھر میں موجود نہیں ہے۔19:28 ہر ملت اپنے نظم و نسق قائم کرنے کے لیے حدود، شرائع اور مناہج متعین کرتی ہے۔25:13 آسانیوں و سہولتوں کا نظام بھی ملت کے پیشِ نظر رہا ہے۔27:59 ہر قوم کا مُسلمہ طریقہ کار ، سنت اور شریعت رہی ہے اور اس کے بانیان کی عادات و اطوار  اور سیرت و کردار کو اپنایا جاتا ہے۔ جیسے مسلمانوں کے لیے نبی اکرمﷺ اور صحابہ کرامؓ کی سیرت و کردار نمونہ و معیار ہے۔36:59 ہر ملت کی مضبوطی میں مُستحکم سیاسی نظام اور مصالح اور مفاسد کی رعایت  بھی لازمی و ضروری ہے۔34:29 ملتوں کے اُمور کا تحلیل و تجزیه،ظلم وجور، جنگ و جدال اور دیگر خرابیاں پیدا ہونے والی وجوہات اور مولانا سندھیؒ کی سطعات کے مقدمے میں اہم بحث، نیز ملتوں کی اصلاح و درستگی کے لیے اِمامِ راشد ( نبی الانبیا حضرت محمد ﷺ) کی بعثت کی ضرورت و اہمیت43:57 مَنہجِ اِنقلابِ نبویﷺ  سابقہ ملتوں کی اِصلاح و درستگی ، ملتِ اسلام کی سیاسی تشکیل اور غلبے کے لیے اِمامِ راشد  (حضرتِ محمد ﷺ) کے متعین کردہ  تین اصول۔۔  نبوی اِنقلاب  کا پہلا اَساسی اُصول: قومِ قریش کو رشد و ہدایت کی دعوت، تزکیّہ قلوب، ان کے احوال کی درستگی ، اپنے مقاصد کے لیے آلہ کار بنایا اور  دنیا بھر میں انقلابی جدوجہد کرنا46:18 پہلے اصول کی تفصیل: آپؐ کی شریعت کے تین بنیادی امور:46:18 ۱۔ عرب و عجم کے متمدن معاشروں کے آفاقی  برّو اِثم اور سیاستِ ملیّہ کے اصول آپؐ کی شریعت کا مادہ ہیں۔53:10 ۲۔ جس قوم (عرب) میں نبی مبعوث ہوئے تو عملی نظام کی تشکیل میں اس قوم  کے علمی منہج اور ارتفاقات (مثلا: عرب کا طور اور طریقے) کا لحاظ رکھنا ضروری ہے۔ 1:01:06 ۳۔ ہر قوم پرحضورﷺ کے متعین کردہ  تشریعی نظام  کی پابندی لازمی و ضروری ہے۔ 1:17:13 کسری و قیصر   کی حکومتوں کو شکست  دینا اور ان کے مقبوضات پر قبضہ کرنا، یہی دینِ اسلام کا  بین الاقوامی غلبہ ہے۔1:22:47 "اِزالة الخِفاء عَن خِلافة الخُلُفاء" میں دینِ اسلام کے بین الاقوامی غلبے کا مکمل اور تفصیلی ذکر1:33:29 ایڈیم سمتھ سے ۶۰ سال پہلے اور  کارل مارکس سے ۱۵۰ سال پہلے،  شاہ ولی اللہ دہلویؒ نے انقلابی اصول  متعارف کرائے۔1:40:01 نبوی اِنقلاب کا دوسرا اَساسی اُصول:  خِلافتِ عامہ کے قیام کے نظریے کے ساتھ قرآن و حدیث کی تعلیم و تربیت اور  جماعت سازی کا عمل 1:47:20 خُلفاءِ راشدین کی حمیّتِ دین کی اہمیت اور مولانا سندھیؒ کا اس عبارت سے انقلابی نظریے کا استخراج و استنباط 1:49:48 نبوی اِنقلاب کا تیسرا اَساسی اُصول:  غلبۂ دین کے جدوجہد اور تین جماعتیں1:54:06 تمام اَدیان پر غلبۂ دین کے اَسباب:۱۔ دینِ اسلام کے شعائر کا تمام اَدیان کے شعائر پر غلبے کا اِعلان۲۔  ظالموں کی طاقت و قوت ختم کر نا۳۔ کافروں کی دیت، قصاص، نکاح اور حکومتی معاملات میں حیثیت  (امام شافعیؒ کے مذہب پر شاہ صاحبؒ یہ موقف اپنایا ہے۔)۴۔ برّ و اِثم کی عملی شکلوں پر کاربند رہنے پر لوگوں کو مجبور کیا جائے گا۔۵۔  غلبۂ دین کے لیے یہ بھی لازمی و ضروری ہے کہ جمہور لوگوں کے سامنے دینِ حق کی خوبیاں اور غلط نظام کی خرابیاں عقلی دلائل و براہین سے اَلَم نَشرَح کی جائیں۔پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Sep 18, 2023

Embed this episode

NOW PLAYING

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :79 / نبی اکرمﷺ کے مقرر کردہ تین اِنقلابی.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 2:06:02

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 2 hours and 6 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on September 18, 2023.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!