حُجّةُ اللّٰه البالِغة :84 / علومِ نبوت کی دس اَقسام کا بیان / مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Nov 23, 2023 · 1H 24M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :84 / علومِ نبوت کی دس اَقسام کا بیان / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیفحُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروسدرس : 84مبحثِ سابع: احادیثِ نبویہؐ سے شرائع و قوانین کے اَخذ و اِستنباط کا دائرہ کار باب:01  علومِ نبوت کی دس اَقسام کا بیانمُدرِّس:حضرت مولانا شاہ مفتیعبد الخالق آزاد رائے پوریبتاریخ:  29 ؍ جنوری  2020 ءبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور*۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ *👇0:00   آغاز درس0:21 سابقہ مَباحث کا خلاصہ اور  مَبحثِ سابع سے  ربط4:46 دینِ اسلام کے مُقنِّنِ اوّل حضورﷺ ہیں، آپؐ کے کل علومِ نبوت ، قانون سازی کے عمل میں متوازن  علمی مَنهج  کی ناگزیریت اور قانون سازی کے لیے لازمی و ضروری علومِ نبوی کا تعین اور جمہور اہلِ علم کے تناظر میں علوم کا جائزہ: مبحث کا خلاصہ10:28 قانون سازی میں علم کی ضرورت و اہمیت  اور کُتبِ احادیث میں مُدوَّن علومِ نبوت کی دو قسمیں:13:56  (۱) احادیث کی پہلی قسم: آپؐ نے تبلیغِ رسالت کے لیے  اللہ کا رسول اور  نمائندہ ہونے کی حیثیت سے اور حکومتی نظم و نسق قائم کرنے کے لیے بطور لیڈر اور سربراہ اَحکامات جاری کیے،17:36 احادیث کی پہلی قسم پر قرآنی آیت سے استدلال18:22  پہلی قسم کی چار ذیلی اَقسام:۱۔ مَعاد اور ملکوتی عجائب (ڈائنامک سسٹم) سے متعلق علوم، (ان علوم کا تعلق وحیِ الہی سے ہے)24:09 ۲۔  اِقترابات و اِرتفاقات سے متعلق قرآنی احکامات  کے عملی نظام کے لیے قاعدوں، ضابطوں پر مبنی  تشریعی نظام  کے علوم (ان علوم کے بعض حصے کا تعلق وحیِ الہی اور  بعض کا حضورؐ کے اجتہاد سے ہے)33:31 مولانا سندھیؒ کا حضورؐ کے اجتہاد کے متعلق اہم گفتگو نیز کتاب الصلوة سے متعلق آپؐ کے ارشادات کا اکثر حصہ اجتہادات پر مشتمل ہے؛ امام شاہ ولی اللہؒ کا استقرا 36:16 نبی اکرمؐ کا اجتہاد بمنزلہ وحی کے ہے۔38:18  آپؐ کے اجتہادات نصِ قرآنی کے علاوہ اس وحی الہی سے بھی ماخوذ ہیں جو مقاصدِ شریعت، قانونِ تشریع و تیسیر و اِحکام پر مشتمل ہے۔40:50 ۳۔ حِکَمِ مُرسَلہ (انسانی مسائل حل کرنے کی عمومی حکمتیں) اور مصالحِ مُطلقه  (مطلق مصلحتیں) جیسے اخلاقِ صالحہ و بد اخلاقیاں وغیرہ47:20 ۴۔  انسانی معاشرے کی ترقی و بہتری کے لیے سرانجام دیے جانے والے اعمال کے فضائل اور اعمال سر انجام دینے والوں کے مناقب (بعض فضائلِ اعمال کی نسبت وحی کی طرف اور بعض کی حضورؐ کے اجتہاد سے ہے)50:11 مبحثِ سابع  کا بنیادی دائرہ کار ، تبلیغِ رسالت کے مذکورہ  چار علوم کی حقیقت و ماہیت کے بیان پر مشتمل ہے۔51:02  (۲) احادیث کی دوسری قسم:  علوم  کی وہ قسم جو بابِ تبلیغِ رسالت  سے متعلق نہیں ہے۔ 56:21 قسمِ ثانی کی ذیلی چھ اَقسام: 57:22 ۱۔ علمِ طبِ نبویﷺ کے اُمور تبلیغِ رسالت سے نہیں ہیں، اور متعلقہ احادیث میں لوگوں کی بد فہمی 59:31 ۲۔ حضورؐ نے اپنے تجربات سے کچھ امور کی نشاندہی کی۔ جیسے گھوڑے کی خصوصیات1:00:49 ۳۔ آپؐ کے بطور عادت کے اِتفاقی اَعمال جن میں عبادت کا کوئی قصد و ارادہ نہیں تھا۔1:02:17 ۴۔ آپؐ کی قوم کی موافقت میں عمومی گفتگو بطور مزاح قصے اور کچھ باتیں ارشاد فرمائیں، جیسے حدیثِ اُمِ زرع وغیرہ1:10:44 ۵۔آپؐ نے وقتی و جزوی مَصلحت کے لیے کوئی حکم ارشاد فرمایا، جو تمام لوگوں کے لیے لازمی و ضروری نہیں تھا۔1:17:16 ۶۔ آپؐ  نے کسی مخصوص مُعاملے میں، خاص حالات کے پیشِ نظر، ایک  خاص حکم اور فیصلہ جاری فرمایا۔ 1:22:25 علومِ نبوی کی تقسیم میں امام شاہ ولی اللہؒ کا منفرد اجتہادی نقطہ نظرپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Nov 23, 2023

Embed this episode

NOW PLAYING

حُجّةُ اللّٰه البالِغة :84 / علومِ نبوت کی دس اَقسام کا بیان / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:24:40

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 24 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on November 23, 2023.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!