EPISODE · Dec 31, 2023 · 1H 10M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 105 /اَبوابِ طہارت (حصہ دوم) .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 105 قسمِ ثانی: احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ طہارت (حصہ دوم) باب 04 تا 06 آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور، موجباتِ وضو اور موزوں پر مسح کرنے کی تین شرائطمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 22 ؍ جولائی 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درسباب 04: آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور0:15 آدابِ وضو سے متعلق چار بنیادی امور: ۱۔ تمام اعضا تک پانی پہنچانا، ۲۔ مکمل پاکیزگی، ۳۔ اہم ترین امور میں اپنی قوم کی عادات کی موافقت اختیار کرنا اور ۴۔ وضو میں قلب کو ذکرِ لسانی کے ساتھ متوجہ کرنا، جس کو نیت کہتے ہیں۔7:33 حدیث 01: لَا وضوء لمن لم يذكر الله میں بسم اللہ کے وضو کے رکن ہونے کی وضاحت15:27 حدیث 02: فَإِنَّهُ لَا يدْرِي أَيْن باتت يَده کی تشریح: 18:30 حدیث 03: فان الشَّيْطَان يبيت على خيشومه کا معنی اور راز: ناک میں رطوبت اور مودا کا جمع ہونا، ذہن و فکر میں فساد اور شیطان کے وسوسہ ڈالنے کا سبب ہے۔21:30 حدیث 04: ۱۔ مَا مِنْكُم من أحد يتَوَضَّأ، فَيبلغ الْوضُوء، ثمَّ يَقُول: أشهد الخ، ۲۔ اللَّهُمَّ اجْعَلنِي من التوابين الخ میں روحِ طہارت؛ عالمِ غیب کی طرف متوجہ ہونا اور داخلی طہارت کا فائدہ بیان کیا ہے۔24:30 حدیث 05: ويل لِلْأَعْقَابِ من النَّار کا بنیادی سرّ اور حقیقی راز28:05 حجت اللہ البالغہ کی جلد بندی کرنے والے حضرات کا سہو29:02 حدیث 06: ۱۔ لَا تقبل صَلَاة من أحدث حَتَّى يتَوَضَّأ ۲۔ لَا تقبل صَلَاة بِغَيْر طهُور ۳۔ مِفْتَاح الصَّلَاة الطّهُور احادیث کی تشریح: طہارت، نماز کے لیے شرط، مستقل عبادت اور دونوں ایک دوسرے پر موقوف ہیں۔31:00 باب 05: موجباتِ وضو 31:19 موجباتِ وضو کا پہلا درجہ: بول و براز، ریح، مذی اور گہری نیند وغیرہ32:34 حدیث 01: ۱۔ وكاء السه العينان ۲۔ فانه إِذا اضْطجع استرخت مفاصله میں گہری نیند، ریح کے خارج ہونے کا مظنہ اور نیند کے موجبِ وضو ہونے کا راز36:06 حدیث 02: قَوْله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَذْي: " يغسل ذكره، وَيتَوَضَّأ": مذی کی حقیقت، اس میں ایک قسم کی شہوت ہونے کی وجہ سے وضو ضروری ہے۔37:53 حدیث 03: لَا يخْرجن من الْمَسْجِد حَتَّى يسمع صَوتا أَو يجد ريحًا میں وضو کے لازم ہونے میں اشتباہ اور تعمق و انتہا پسندی سے پچنا ضروری ہے۔40:43 دوسرے درجے کے پانچ موجباتِ وضو: روایات و احادیث کے باہم متعارض ہونے کی وجہ سے سلفِ صالحین؛ فقہائے صحابہ و تابعین میں اختلاف رائے 41:37 پہلا موجبِ وضو؛ مسِ ذَکر اور فقہا کا اختلاف44:17 دوسرا موجبِ وضو؛ مسّ امرأۃ میں فقہا صحابہ و تابعین کا اختلاف، شاہ صاحبؒ کا موقف اور خلاصہ کلام49:03 دیگر موجباتِ وضو؛ ۳۔ بہنے والا خون، ۴۔ زیادہ قے آنا اور ۵۔ نماز میں قہقہہ لگانا، ان میں اختلاف اور احتیاط کرنا اولی ہے۔ نیز ان موجباتِ وضو کا راز52:50 تیسرے درجے کے موجباتِ وضو: دو مسئلے جن میں حدیث کے الفاظ کی وجہ سے شبہ پیدا ہوا، پہلا مسئلہ آگ پر پکی ہوئی شے کھانے کے بعد وضو کرنے کا راز؛ بھنا ہوا گوشت کھانا ارتفاقِ کامل ہونے اور آگ پر پکانا، جہنم کی آگ سے مشابہت ہے۔57:25 دوسرا مسئلہ: اونٹ کا گوشت کھانے پر وضو کرنے کا بنیادی راز1:00:55 باب 06: موزوں پر مسح کرنا اور اس کی مشروعیت کا راز1:03:49 موزوں پر مسح کرنے کی تین شرائط1:07:32 مسح غسل (دھونے) کی کی تیسری شرط سے متعلق حضرت علیؓ کے قول پر وارد سوال کا جوابپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 105 /اَبوابِ طہارت (حصہ دوم) .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.