حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 114 /باب: 10 کامل و مکمل نماز.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Jan 16, 2024 · 1H 43M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 114 /باب: 10 کامل و مکمل نماز.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 114قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ  کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ نماز  باب: 10کامل و اکمل ترین نماز کا طریقہ کار، ارکان، اَذکار، آداب و مستحبات اور ان کے بنیادی رازمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ:  23؍ ستمبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:17 سابقہ درس میں نماز کی دو حدوں کا ذکر 1:46 اس باب میں نماز کی کامل ترین حد؛ مقدار اور کیفیت (آداب و مستحبات) کا بیان02:18 نماز کی کیفیت سے مراد: اذکارِ ماثوره، نماز کی مختلف ہیئات و شکلیں اور انسان کا نماز کی حالت میں اپنا مواخذه و محاسبہ کرنا3:08 مواخذه کرنے کی تین شکلیں: ۱۔ نماز میں ایسی کیفیت و حالت ہو کہ وہ اللہ کو دیکھ رہا ہے (اللہ کی حضوری کی کیفیت)  ۲۔ اپنے آپ سے باتیں نہ کرے (یعنی حدیثِ نفس کی ممانعت)، ۳۔ ناپسندیده ہیئات و حرکات سے باز رہے۔  5:23 نماز کی کیفیت میں اذکار  و ہیئات؛ نماز کی شکلوں سے متعلق صحابہ سے مروی احادیث7:55 نماز میں مستحب ہیئات کے چند پہلو: ۱۔ اخبات الی اللہ (خشوع و خضوع پیدا ہونا): اعضا و اطراف کو سمیٹ کر کھڑا ہونا ، اللہ کے ڈر اور خوف کا استحضار اور خضوع سے منافی امور کی ممانعت10:46 ۲۔ قلب و زبان ذکرِ الہی سے لذت اندوز ہو اور  باقی تمام چیزون پر اسے ترجیح دے۔13:39 ۳۔ نماز میں وقار کی کیفیت ، محاسن و عادات اور عمدہ خصائل کی ہیئت و صورت پیدا کرنا18:14 ۴۔ اطمینان و سکون اور  ٹھہراؤ کے ساتھ نماز ادا کرنا20:26 اذکار کے چند اصول: 1.  نماز میں بیداری کی حالت 2. اللہ کا ذکر جہراً 3. نماز کی ہر حالت و ہیئت میں ذکر کی پابندی جیسے تکبیراتِ انتقال 23:26 نماز کے مکمل و کامل طریقہ کار کی تفصیلات اور اسرار و رموز: رفع یدین کی حکمت، ثنائے الہی سے متعلق حضور ﷺ سے چار طرح کے مروی الفاظ اور ان کی وضاحت33:54 تعوذ (اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم) کا راز اور  مختلف الفاظ 38:32 بسملہ (بسم اللہ الرحمن الرحیم) آہستہ پڑھنا، حضور ﷺ کا شروع نماز میں  پڑھنے کا معمول، بنیادی راز اور  فائدہ43:24 سورت فاتحہ اور اس کے ساتھ سورت ملانے کا راز؛ فاتحہ کی ہر آیت میں آخری حرف پر مد پڑھنا اور ٹھہرنا مسنون، ظہر و عصر میں آہستہ قراءت اور فجر و مغرب و عشا میں جہری قراءت 45:23 مقتدی امام کے پیچھے قراءت نہ کرنے کے اختلافی مسئلے کی حقیقت اور قراءت کرنے اور نہ کرنے کی روایات میں تطبیق اور بنیادی راز51:28 ظہر و عصر کی نماز میں آہستہ قراءت کا راز52:30 حدیث میں فاتحہ پڑھنے کے بعد آمین کہنے کا حکم اور اس کا بنیادی راز54:21 نبی اکرم ﷺ سے نماز میں دو معمولی وقفے مروی اور ان کی حکمت، لیکن یہ مستقل سنت نہیں58:12 کامل ترین نماز میں قراءت کی مقدار اور اس کا راز؛ آپ ﷺ کا فجر میں طویل قراءت  ۶۰ سے ۱۰۰ آیات کی تلاوت کا معمول؛ بنیادی راز59:34 عشاء کی نماز میں سبح اسم ربک الاعلی یا اس کی مثل دوسری سورتیں پڑھنے کا معمول، حضرت معاذؓ کو عشاء میں سورتِ بقرہ پڑھنے پر حضورؐ کی تنبیہ1:02:09 ظہر میں فجر والی قراءت اور عصر میں عشاء والی قراءت کا معمول وارد نیز  بعض روایات میں مغرب میں بھی عصر والی سورتیں اور بعض روایات میں قصارِ مفصل سے تلاوت کا حکم1:02:43حضور اقدس ﷺ سے نماز میں طویل اور مختصر دونوں طرح قراءت کا ثبوت ملتا ہے نیز  امام کو مختصر قراءت کرنی چاہیے۔1:04:00 بعض مخصوص نمازوں میں مخصوص سورتیں پڑھنے کا معمول لیکن یہ پڑھنا لازمی و ضروری نہیں 1:07:53 حالتِ نماز میں بعض آیات کا جواب دینے کا اختلافی مسئلہ، اولیاء اللہ کا نوافل میں معمول، چند آیات کا ذکر1:10:44 رکوع میں جاتے ہوئےاور اٹھنے کے بعد رفع یدین کرنا، شاہ صاحبؒ کے ہاں امام شافعیؒ کے مذہب کو ترجیح، البتہ سجدے میں جاتے ہوئے رفع یدین نہ کرے۔1:11:32 رکوع میں جاتے ہوئےاور اٹھنے کے بعد رفع یدین کرنے کا راز؛ تعظیمی فعل، لیکن رفع یدین کرنا اور نہ کرنا دونوں مسنون 1:12:39 رفع یدین میں صحابہ کا شدید اختلاف ،امام شاہ ولی اللہؒ کو رفع یدین پسند البتہ عوام کو  فتنہ و فساد میں مبتلا کرنا درست نہیں، انہدامِ کعبہ سے متعلق حدیثِ عائشہ سے استدلال1:17:30 امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی اپنے ذوق کے مطابق حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے ترک رفع یدین کے قول پر تاویل1:21:21 سجود میں عدم رفع یدین کا راز1:22:13 رکوع کا طریقہ کار اور مسنون ذکر و اذکار1:25:16 قومہ کا طریقہ کار اور چار مسنون دعائیں1:28:36 نماز فجر میں قنوت پڑھنے کااختلافی مسئلہ، قنوت پڑھنا یا نہ پڑھنا دونوں سنت1:33:08 سجدے کا طریقہ کار اور چھ ماثور دعائیں1:38:15 ۱۔ حدیث: فأعني على نفسك بكثرة السجود، سجدے کے فضائل:  سجدہ انتہائی تعظیم والا عمل، مومن کی معراج1:39:17 ۲۔ " أمتي يوم القيامة غر من السجود الخ " ان احادیث کی تشریح1:40:54 دونوں سجدوں کے درمیان جلسہ کا طریقہ اور اذکار1:42:29سجدوں کے بعد قعده کا طریقہ اور ترپن (۵۳) کا عدد بنانا1:44:38 شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے کا راز1:45:08 امام ابو حنیفہؒ کے ہاں انگلی سے اشارہ نہ کرنے کی روایت غلط1:46:32 تشہد کے صیغوں میں اختلاف و تطبیق نیز درود و سلام اور دعا کے الفاظ کا بیان1:49:30 نماز مکمل کرنے کے بعد کی دعائیں1:52:40 یہ اذکار سنتیں اور نوافل ادا کرنے سے پہلے پڑھنا مستحب اور اولی 1:53:35 نماز کے بعد اللهم انت السلام الخ کی مقدار بیٹھا رہنا، حضرت عائشہؒ کے اس قول کے احتمالی وجوہات1:55:15 سنتیں گھر میں سونے والے کمرے میں ادا کرنا پسندیدہ عمل؛ رازپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Jan 16, 2024

Embed this episode

NOW PLAYING

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 114 /باب: 10 کامل و مکمل نماز.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:43:54

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 43 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on January 16, 2024.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!