EPISODE · Jan 16, 2024 · 1H 50M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 116 /باب: 13 (حص).../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 116قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ نماز باب: 12 (حصہ دوم) نوافل کی بقیہ اقسام؛ نمازِ تہجد، نمازِ وتر، نمازِ تراویح، چاشت کی نماز، نمازِ استخاره اور نمازِ حاجت و توبہ کا بیانمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 07؍ اکتوبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇0:00 آغاز درس0:10 نوافل کی دوسری قسم تہجد کی نماز، اہمیت پر علمی قاعدہ: رات کا آخری پہر عبادت کے لیے مناسب و عمدہ اور رحمت کے نزول کا وقت نیز یہ وقت بہیمیت کو کمزور کرنے کے لیے بمنزلۂ تریاق کے ہے۔7:58 تہجد کی نماز کے لیے اس وقت کی طرف عنایتِ الہیہ کی بہت زیادہ توجہ اور اس کا راز8:56 حضرت سندھیؒ کے ہاں لیڈرشپ اور سیاسی قیادت کی تعلیم و تربیت کے لیے تہجد کاوقت انتہائی اہمیت کا حامل9:31 تہجد کی نماز سے متعلق روایات کی تشریح، ۱۔ شیطان کا انسان کے سر پر تین گرہ لگانا، (يعقد الشيطان على قافية رأس أحدكم الخ) نیند کے غلبے کو دور کرنے کا علاج اور شاہ صاحبؒ کا مشاہدہ 16:26 ٢۔ رب كاسية في الدنيا الخ، طویل حدیث کا ایک حصہ، معنی و مفہوم 20:15 ۳ ۔ رات کے آخری وقت میں اللہ تبارک و تعالی کا آسمانِ دنیا پر نزولِ اِجلال (ينزل ربنا تبارك وتعالى إلى السماء الدنيا الخ) شارحینِ حدیث کی تشریح اور شاہ صاحب کی منفرد وضاحت؛ تجلی متجددہ کا وقت26:02 ۴۔ رات کو حالتِ طہارت پر سونے والا شخص (من أوى إلى فراشه طاهرا يذكر الله الخ،) شاہ کی تشریح؛ تشبه بالملکوت اور تطلع الی الجبروت کی حالت کا جامع شخص کا معاملہ نیز تہجد ہر ایک کے لیے لازمی و ضروری نہیں 29:49 تہجد کی نماز سے متعلق نبی اکرم ﷺ سے مروی سنتیں؛ نیند سے بیداری کے بعد کی چار دعائیں، مسواک ، وضوء اور وتر سمیت گیارہ یا تیرہ رکعتیں پڑھنا39:04 نمازِ تہجد کے کچھ آداب41:50 رات کی اصل نماز، وتر کی نماز ، شروع رات میں پڑھنے کی اجازت، لیکن آخر رات میں پڑھنے کی ترغیب، نیز وتر کی حیثیت46:42 وتر کے فضائل سے متعلق روایت اور اس کی تشریح48:43 وتر کے اذکار و دعائیں51:42 نوافل کی تیسری قسم ماہِ رمضان کا قیام ( تراویح) اور اس کی مشروعیت کا راز، فرشتوں سے مشابہت اختیار کرنے کے دو درجے، محسنین کے چار کام54:17 تراویح تمام لوگوں کے لیے لازمی و ضروری نہیں، سنتِ مؤکدہ و کفایہ ؛روایات55:03 پہلی حدیث: ،حضور ﷺ کا تین دن سے زائد نماز تراویح نہ پڑھانا، حدیث (ما زال بكم الذي رأيت من صنیعكم الخ) کی تفصیل و تشریح1:01:05 دوسری حدیث: من قام رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه، حدیث کا بنیادی راز1:02:09 نمازِ تراویح سے متعلق صحابہ کا تین امور پر اجماع؛ مساجد میں جماعت کے ساتھ شروع رات میں بیس رکعات کی ادائیگی 1:03:59 تراویح بدعتِ حضرت عمر ؓ نہیں،احادیث اور اجماعِ صحابہ سے ثابت ہے۔1:05:23 بیس رکعات بھی اجماعِ صحابہ سے ثابت،حرمین میں بیس رکعات نمازِ تراویح کا معمول1:06:52 تراویح کی بیس رکعات کی مشروعیت کی وجہ1:08:46 نوافل کی چوتھی قسم چاشت کی نماز اور اس کا راز1:12:00ضحی (چاشت) کی رکعات کے اعتبار سے تین درجے؛ کم از کم درجه دو رکعتیں1:15:40 نمازِ چاشت کا ادائیگی کا کامل ترین وقت نیز یہ نماز بدعت نہیں1:18:29 نوافل کی پانچویں قسم نمازِ استخارہ، زمانہ جاہلیت میں مشرکین کا فال نکالنے کا معمول تواس کی جگہ حضور ﷺ نے استخارہ کی دعا سکھلائی، حکمتیں اور فوائد1:20:59 شاہ صاحب کے ہاں تمام امور میں کثرت سے استخارہ کا عمل فرشتوں سے مشابہت کے حصول میں تجربہ شدہ تریاق1:21:34 نبی اکرمؐ سے مروی نمازِاستخارہ کے آداب، دعا اور طریقۂ کار1:26:39 محققین اساتذہ کے ہاں دعائے استخارہ کا عمل، مروجہ استخارہ میں خرابیاں و خرافات جو خلافِ سنت ہیں۔ 1:29:31 نوافل کی چھٹی قسم صلاةِ حاجت اور اس کی بنیاد؛ توحید الاستعانة ، دو رکعت نماز، جامع دعائے حاجت 1:35:31 نوافل کی ساتویں قسم صلاةِ توبہ اور اس کی اصل، دو رکعتیں اور مشائخ کے مختلف طریقےپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 116 /باب: 13 (حص).../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.