EPISODE · Jan 16, 2024 · 1H 52M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 119 / باب: 15 نماز باجماعت ... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 119قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ نماز باب: 15نماز باجماعت کی اہمیت کے اساسی قاعدے، امامت صلوٰۃ کے قوانین، امامت کا زیادہ حق دار کون؟ نیز امام و مقتدی کے بنیادی امورمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 28؍ اکتوبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:13 سابقہ دروس سے اس باب کا ربط اور با جماعت نماز سے متعلق چار علمی قاعدوں کا بیان0:50 پہلا علمی قاعدہ: عبادات (اچھی رسومات) کو عام کرنے کا نظام بنانا، بُرے رسم و رواج کے خاتمے کی بہتر حکمت عملی بنانا، ان کے فوائد5:23 انسانی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے نماز کا بڑا اہم کردار ؛ اسے خوب پھیلانا اور لوگوں کا اکٹھے ہو اجتماع کرنا7:33 دوسرا علمی قاعدہ: ملت میں اجتماعیت کے لیے سسٹم بنانے کی بنیادی ضرورت :۱۔ ملت کے اعمال سیکھنے سکھانے کے لیے علماء اور ان کی اقتداء کرنا ضروری ۲۔ وہ لوگ جنہیں ملت کے اعمال پر کار بند رہنے کے لیے معمولی دعوت کی ضرورت۳۔ سستی و غفلت کا شکار کمزور لوگ جن کے لیے باقاعدہ نظام بنانے کی ضرورت11:24 تینوں طرح کے لوگ، مجمع عام میں اللہ کی عبادت کرنے کے حکم کے بنیادی اہداف و مقاصد 14:19 تیسرا علمی قاعدہ: اللہ کی طرف رغبت و شوق اور اس کے عذاب سے خوفزدگی کے استحضار کی حالت میں لوگوں کا اجتماع و اکٹھ برکات و رحمت و تجلیات کے نزول کا باعث16:04 چوتھا علمی قاعدہ: امتِ محمدیہؐ کے لیے غلبۂ دین لازمی، جس کے لیے اجتماع ضروری18:31 ان چار امور کے نتیجے میں جمعہ اور با جماعت ںماز کا حکم19:40 عبادت کی اشاعت کے دو شعبے؛ محلے میں روزانہ اور شہر میں ہفتہ وار اجتماع کرنا ضروری ہے۔22:14 اس باب کا دائرہ کار "اشاعت فی الحیّ" (محلے میں با جماعت نماز کا قیام)، اشاعت فی الحیّ کو ترجیح، ۲۷ درجے کی بشارت والی حدیث کا راز27:34 بنیادی قواعد کے بعد احادیث کی تشریح، پہلی حدیث: (ما من ثلاثة في قرية أو بدو لا تقام فيهم الصلاة الخ) کا مفہوم اور اس کی حکمت29:31 دوسری حدیث: (والذي نفسي بيده لقد هممت أن آمر بحطب فيحطب الخ) میں جماعت میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف ںسخت وعید کا راز نیز مریض اور حاجت مند کے لیے رخصت33:08 جماعت میں عدم شرکت کے چار اَعذار کا بیان : ۱۔ سخت ٹھنڈی اور بارش والی رات، ۲۔ حاجت و ضرورت ۳۔ فتنے اور ۴۔ بیماری؛ مختلف روایات میں تطبیق49:01 امامت کے قوانین و ضوابط، امامت کا زیادہ حق دار کون؟ اور امام و مقتدی سے متعلق بنیادی امور: احادیثِ رسول ﷺ کی روشنی میں وضاحت50:22 حدیث ۰۱: (يؤم القوم أقرؤهم لكتاب الله فإن كانوا في القراءة سواء الخ) میں امامت کے لئے زیادہ موزوں شخصیت کی رہنمائی ، حدیث کی جامع تشریح59:15 حدیث ۰۲: ( إذا صلى أحدكم للناس فليخفف الخ) میں امام کی ذمہ داری کا بیان1:00:26 حدیث ۰۳: (إنما جعل الإمام ليؤتم به الخ) میں مقتدیوں کی ذمہ داریوں کا ذکر، حدیث کا پسِ منظر اور منسوخ حصے کی وضاحت نیز دونوں روایتوں میں جمع و تطبیق1:10:27 حدیث ۰۴: (ليلني منكم أولو الأحلام والنهي الخ) میں نماز کی جماعت اور مجلس میں اہل عقل و دانش کو قریب کرنے کا حکم؛ اسرار و رموز1:13:38 حدیث ۰۵: (ألا تصفون كما تصف الملائكة عند ربها) میں صف بندی کا تاکیدی حکم اور اہمیت، 1:15:17 حدیث ۰۶: (إني لأرى الشيطان يدخل من خلل الصف كأنها الحذف) احادیث کے اسرار پر شاہ صاحب کا تجزیہ 1:21:24 حدیث ۰۷: (لتسون صفوفكم، أو ليخالفن الله بين وجوهكم و أما يخشى الذي يرفع رأسه قبل الإمام أن يحول الله رأسه إلى رأس حمار) دونوں حدیثوں کی تشریح، ایک محدث کا واقعہ اور عمل کے مطابق سزا کی سخت وعید1:27:58 حدیث ۰۸: (إذا جئتم إلى الصلاة ونحن سجود فاسجدوا الخ) حالتِ سجدہ میں نماز میں شریک ہونے کے لیے حکم 1:29:44 حدیث ۰۹: (إذا صليتما في رحالكما، الخ) گھر میں نماز پڑھ کر آنے والوں کو حضور ﷺ کا جماعت میں شریک ہونے کا حکم نیز حدیث کا راز اور دائرۂ کارپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 119 / باب: 15 نماز باجماعت ... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.