EPISODE · Jan 16, 2024 · 1H 22M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 120 / باب: 16جمعہ کا بیان... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 120قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ نماز باب: 16جمعہ کا بیاندینِ اسلام میں اجتماعیت کے فروغ میں نماز جمعہ کی اہمیت اور اس کی فرضیت کا اعلی علم اور چند ضروری امورمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 04؍ نومبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:15 گذشتہ باب کا خلاصہ اور اس باب سے ربط، اجتماعیت کے تین درجے6:11 ہفتہ وار اجتماع اور نمازِ جمعہ کی فرضیت کی اصولی بات؛ ملتوں کے مابین ہفتہ وار سر گرمی پر اتفاق 8:38 ہر ملت کا اپنے اجتماع کے لیے دن مقرر کرنا اور ملتِ محمدیہؐ میں جمعہ کے انتخاب کی حکمت و راز11:42 مدینہ منورہ میں جمعہ کی اجتماعیت حضور ﷺ کی آمد سے پہلے شروع ہو چکی تھی۔14:16 جمعہ کی فرضیت میں صحابہ کا شوق و ذوق اور حضور ﷺ پر اعلی علم کا نزول اور اس علم کے تین نکات:۱۔ عبادات و طاعات کا صحیح ترین وقت وہ ہے جس میں اللہ کا قرب حاصل ہو اور دعائیں قبول ہوں۔۲۔ یہ دن بڑے بڑے امور کی انجام دہی کا دن ہے جیسے جنتِ کثیف میں اللہ کی تجلیات کا ظہور۳۔ جمعہ کا دن بڑے بڑے حوادث و واقعات کا دن ،جیسے تخلیقِ آدم ، جنت میں داخلہ اور قیامت کا وقوع وغیرہ22:14 ہر جمعہ کے دن تمام جانور قیامت کے منتظر23:54 حدیث میں اس اعلی علم کی طرف اشارہ؛ جمعہ کے دن کی انسانیت سے خاص نسبت28:52 خلاصۂ کلام؛ اللہ نے امتِ محمدیہؐ کو جمعہ کی فضیلت سے مشرف کیا۔ 32:15 جمعہ کے دن کی فضیلت ، خاص گھڑی کے تعین میں چند اقوال اور شاہ صاحبؒ کا موقف38:46 ۱۔ جمعہ کے دن اجتماع کرنا واجب ، حدیث کا راز43:40 ۲۔ غسل ، مسواک، خوشبو لگانا اور عمده کپڑے زیب تن کرنا مستحب، امام ابوحنیفہؒ کے ہاں غسل سنتِ مؤکدہ52:23 ۳۔ جمعہ کا خطبہ خاموشی سے اور امام کے قریب ہو کر سننا ،لغو کاموں سے اعراض، مسجد میں جلدی آنا اور پیدل چلنے کی فضیلت 57:00 ۴۔ خطبہ جمعہ سے پہلے مسجد میں آنے والا شخص نوافل و سنن ادا کر لے، دورانِ خطبہ نماز پڑھنے کا اختلافی مسئلہ 1:00:44 ۵۔ لوگوں کی گردنیں اور کندھے پھلانگنے اور دو افراد کے درمیان تفریق کرکے جگہ بنانے کی ممانعت، اور آج کی صورتِ حال1:05:20 ۶۔ کامل و مکمل آداب و مستحبات کی رعایت کے ساتھ جمعہ کے اجتماع میں شرکت اور اس کے تقاضوں کا لحاظ رکھنے والے کے لیے اجر و ثواب1:06:32 نمازِ جمعہ کے لیے جلدی آنے والوں کے لیے ثواب کے مختلف درجات1:08:24 علمی قاعدہ: ہر اجتماع جس میں دور دراز سے لوگوں شریک ہوں تو دو رکعتیں جہرا قراءت کے ساتھ اور وقفے کے ساتھ دو خطبے پڑھنا، جیسے جمعہ و عیدین1:11:00 مسنون خطبہ جمعہ کا طریقہ اور اس کی حکمت1:13:37 امت میں چودہ سو سال کے تسلسل سے جمعہ کے لیے نماز با جماعت اور ایک گونہ تمدن و شہریت کی شرط تلقی معنوی سے ثابت نیز کامل تمدن کے لیے سرکاری نمائندے کا اس اجتماع میں شریک ہونا ضروری1:15:23 اجتماع کے لیے افراد کی تعداد اور جگہ (بستی و شہر) سے متعلق مختلف روایات نیز جمعہ ترک کرنے والا گناہ گار1:20:54 حضرت علیؓ کا قول: قصاص لینا، جنگ لڑنا، حد جاری کرنا اور جمعہ پڑھنا حکمران کی ذمہ داری 1:21:49 شاہ صاحب کے نزدیک یہ لازمی شرط نہیںپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 120 / باب: 16جمعہ کا بیان... / مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.