حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 122 /اَبوابِ نماز ، باب: 18 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Jan 23, 2024 · 1H 56M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 122 /اَبوابِ نماز ، باب: 18 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 122قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ  کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ نماز ، آخری باب: 18 (حصہ اول)جنائز کا بیان(عرب و عجم کی مہذب اقوام کے ہاں مرض الوفاۃ سے لے کر موت (قبر) تک انسان کے ، اس کے اہل و عیال اور قوم سے متعلق امور )مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ:  09؍ دسمبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:13  باب کا خلاصہ اور پہلا علمی قاعدہ: نبی اکرم ﷺ کی بعثت کے وقت عرب و عجم کی مہذب اقوام کے ہاں انسان کے مرض الوفاة سے لیکر موت (قبر)  تک کے نو (۹) متفقہ اور فطری امور5:02 آپؐ نے ان امور میں قابل اصلاح کو درست اور خراب چیزوں کا سقم  دور کرکے تمام مراحل کا صحیح نظام استوار کیا۔6:58 ان امور میں جن  مصلحتوں کی رعایت ضروری ہے ان کا تعلق یا تو خود میت سے یا اس کے اہل و عیال سے یا قوم و ملت سے ہے۔9:16 (۱) حالتِ مرض میں دنیا کے اعتبار سے  انسان کو تسلی و رفاقت کی ضرورت12:47  (۲) مرض کی وجہ سے جن کاموں سے وہ عاجز ہے ان میں معاونت و امداد کرنا، ان دو امور کی وجہ سے مریض کی عیادت لازمی و ضروری14:03 عیادت سے مقصود مریض کی تکلیف کم کرنا ، مروجہ طریقۂ عیادت کی خرابیاں15:02 انسان کو صبر و رضائے الہی کی تلقین اور آخرت کے اعتبار سے اس کے فوائد بتلانا18:17 ۱۔ حالتِ نزع (مُحتَضَر) کے وقت انسان کو ترغیب دلانے اور اللہ کی طرف متوجہ کرنے کے لیے اس کے سامنے اللہ کا ذکر کرنا20:46 ہر ملت کے سلیم الفطرت انسان دنیا میں اور مرنے کے بعد اپنی ناموری متمنی ہوتے ہیں ۔ 27:17 ۲۔  مرنے کے بعد انسان کی اچھائیوں کو یاد کرنا، اس پر احسان کرنے کی مانند ہے۔ 28:50 ۳ ۔ موت کے بعد بھی انسانی روح  (نسمہ) کے حسِ مشترک میں عمر بھر کے علوم ، اوہام اور  ظنون محفوظ اور سزا و جزا کا انحصار 35:55 انسان کو  مرنے کے بعد ملاءِ اعلی کے علوم سے مطابقت کی صورت میں انعام اور مخالفت کی صورت میں  عذاب37:06  نیک بندوں کی ہمتوں کا حظیرة القدس میں داخل ہونے کے لیے پوری کوشش کرنا، اہل و عیال کا صدقہ و دعا کے ذریعہ میت کو نفع پہنچانے کے لیے  تدبیرِ الہی کو متوجہ کرنا اور حظیرة القدس سے فیض کے نزول سے میت کو راحت و آسانی 41:16 مرنے کے بعد حظیرة القدس میں شامل ہونے والا انسان اپنے اہل و عیال کے لیے دعا کرتا ہے۔43:31 میت کے اہل و عیال کے ساتھ دنیا و آخرت کے اعتبار سے تعاون کے امور45:45 اہل خانہ کو صبر کی تلقین اور میت پر نوحہ کرنے اور جاہلیت کے رسم و رواج؛ رونے پیٹنے وغیرہ اجتماعیت کو توڑنے والے امور کی ممانعت51:31 ان امور سے متعلق احادیث کی تشریح52:07 حدیث ۱: بیماری یا دوسری کوئی مصیبت گنا ہ کے جھڑنے کا سبب  (ما من مسلم يصيبه أذى من مرض الخ)53:16 حدیث کی تشریح: مرض حجابِ نفس کو توڑنے، بهیمی نسمہ کو کمزور اور مَلَکی نسمے کو طاقت ور کرنے اور دنیوی زندگی پر اعتماد سے ایک گونہ اِعراض کرنے کا باعث 55:06 حدیث ۲:  مرض اور بڑھاپا ، بہیمیت کی شدت میں کمی اور ملکیت میں اضافے کا سبب (مثل المؤمن كمثل الخامة الخ) کا راز59:41 حدیث ۳: مرض اور سفر  میں حالتِ صحت اور اقامت کے اعمال کا ثواب  کا راز (إذا مرض العبد، أو سافر الخ) انسان کی ہمت، نیت اور دل کا عزم کا اعمال کی جزا میں کردار 1:04:17 حدیث ۴: شہداء کے پانچ یا سات قسم کے ہونے کا راز ( الشهداء خمسة، أو سبعة) بڑی غیر اختیاری مصیبت و تکلیف انسان کے گناہوں کو مٹانے اور شہادت کا مستحق بنانے کا باعث 1:07:40 حدیث ۵: مسلمان بھائی کی عیادت کا ثواب (إن المسلم إذا عاد أخاه المسلم الخ) کی تشریح: ریاست میں تعاون باہمی لازمی و ضروری اور عیادت تمدن کی ترقی کا ایک سبب1:10:45 حدیث ۶: ابن آدم میں بیمار تھا تو نے میری عیادت نہیں کی، ایک تفصیلی روایت (يا ابن آدم مرضت فلم تعدني الخ)1:13:23 شاہ صاحبؒ کا حدیث سے متعلق دو سوالوں کا اپنے فلسفے کی روشنی میں جواب1:13:52 دو بنیادی سوال: اللہ کا اپنے بندوں سے مکالمے کی نوعیت کیا ہے؟اور بندوں کی حاجات پوری نہ کرنے کے معاملے کو اپنی ذات کے ساتھ جوڑنے کا تعلق کیا ہے؟1:15:17 شاہ صاحبؒ کا جواب: تمام انسانوں کی روحِ اعظم کو ذاتِ باری تعالی سے ایک خاص نسبت، مثال سے وضاحت1:19:28 یہاں تجلی سے مراد تجلیِ کلی، انسان کا رب تبارک و تعالی سے فطری تعلق و اعتقاد کے ذریعہ تجلی کا اس پر ظہور، مثالوں سے وضاحت1:25:37 روزِ محشر اللہ کی قیومیت کا ظہور، یہ مکالمہ اللہ کی تجلی اور روحِ اعظم کے مابین اور ہر انسان کی قیومیت اور مبلغِ کمال کی بنیاد پر مکالمہ1:31:35 خلاصہ کلام: یہ تجلی اللہ کے احکامات اور حقوقِ انسانیت کے کشف و ظہور کا ذریعہ1:32:49 حدیث کے تین لازمی تقاضے: انسانوں کے درمیان الفت و محبت، نوعِ انسانی کے کمالات کا حصول اور  مفادِ عامہ پر مبنی پسندیدہ نظام کا قیامپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Jan 23, 2024

Embed this episode

NOW PLAYING

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 122 /اَبوابِ نماز ، باب: 18 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:56:38

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 56 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on January 23, 2024.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!