EPISODE · Jan 23, 2024 · 59 MIN
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 125 /ابوابِ زکوة ، باب: 01 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 125قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتابوابِ زکوة ، باب: 01 (دوسرا حصہ)زکوة کی مقدار اور سالانہ مدت مقرر کرنے کی حاجت، وجوہات و حکمتیں اور قابلِ زکوۃ اشیاء کے تعین کی حد بندی کا اصول اور عملی نظام مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 30 ؍ دسمبر 2020 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:20 سابقہ درس کا خلاصہ5:56 زکوة کے نظام میں مقدار اور مدت مقرر کرنے کی حاجت و ضرورت اور ان کی مصالح و حکمتیں 12:12 زکوة کی سالانہ مدت مقرر کرنے میں تعاونِ باہمی کے اصول کی کار فرمائی 14:43 زکوة کی مقدار ڈھائی فیصد مقرر کرنے کا راز16:27 کن کن لوگوں سے زکوة وصول کی جائے گی؟ 17:13 دنیا بھر کی اقوام میں چار قابلِ ٹیکس اشیاء :۱۔ مالِ نامی (جس مال میں بڑھوتری کی صلاحیت ہو) اور اس کی شرائط20:46 اموالِ نامیہ کی تین قسمیں: بلا معاوضہ چرنے والے جانور، کھیتیاں اور مالِ تجارت23:33 ۲۔ خزانہ و کنز (ضرورت سے زائد مال) اور اس پر زکوة عائد ہونے کی وجہ27:02 ۳۔ ایسے اموال جو بغیر محنت و مشقت کے حاصل ہوں، جیسے دفائنِ جاہلیت اور قومِ عاد کے جواہرات وغیرہ 29:25 ۴ ۔ پیشہ ور جماعتوں (کسان، تاجر اور صنعت کار وغیرہ) کی آمدن پر ٹیکس 31:48 آمدن و خرچ کا حساب لینا عوام کا حق، حضرت عمرؓ کا طے کردہ اصول اور عمل درآمد کا نظام34:47 ٹیکس کی مدت سالانہ بنیادوں پر مقرر کرنے کا راز36:55 زکوة مال کی جنس سے وصول کرنے کی حکمت38:52 زکوة کی مقدار اور مدت کے لیے ہر قسم کے مال کی مثال، تقسیم اور استقرا و تتبع کے ذریعہ جامع و مانع تعریف 44:03 مویشی، زراعت، تجارت اور کنز پر زکوة کے وجوب کی حد بندی اور شرائط48:37 سبزیوں پر زکوة واجب ہونے میں اختلاف رائے نیز گوشت کھانا عربوں کے مزاج کا حصہ، حضور ﷺ کو بھنا ہوا گوشت پسند اور مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کا رسالہ؛ تحفۂ لحمیہ51:01 تجارت کے عمل سے منافع پر زکوة، ہبہ، وراثت وغیرہ پر براہ راست زکوة نہیں52:30 کنز کی تعریف اور زکوة ، نیز کنز کی تعریف سے خارج اشیا کا تعین54:34 زکوة کے باب میں مسلمہ اصول اور نبی اکرم ﷺ کا مقرر کردہ نظامپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 125 /ابوابِ زکوة ، باب: 01 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.