EPISODE · Jan 29, 2024 · 1H 25M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 126 /ابوابِ زکوة ، باب: 02.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 126قسمِ ثانی: احادیثِ رسولؐ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتابوابِ زکوة ، باب:02انفاقِ مال کی فضیلت اور کراہیتِ اِمساک (مال کو روکنے کی ناپسندیدگی)، بخل کی ممانعت اور سخاوت کے اسرار و رموز نیز جنت کی حقیقتمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 06؍ جنوری 2021ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:17 پچھلے باب کا اس باب سے ربط و تعلق1:49 (۱) مال خرچ کرنے کی فضیلت و ترغیب ، زکوة کی روح سخاوتِ نفس؛ بنیادی راز4:45 (۲) مال کو روکنے کی برائیاں اور بخل تهذیبِ نفس کی راہ میں حائل رکاوٹ6:34 اِنفاقِ مال کی فضیلت اور کراہیتِ اِمساک (مال کو روکنے کی ناپسندیدگی) کی وجوہات:8:21 بخل انسانی نفس کے لیے ہلاکت اور بہت زیادہ نقصان کا باعث، احادیثِ مبارکہ سے تشریح و توضیح13:53 بخل کی خرابی کا راز، دنیا میں نقصانات، شاہ صاحبؒ کی وضاحت16:39 "معمولی سی چیز (جیسے کجھور کے برابر صدقہ) اللہ دائیں ہاتھ سے قبول کرتا ہے" حدیث کے اس جزو کا معنی و مفہوم18:49 شح (بخل) کا آخرت میں ضرر و نقصان22:25 شاہ صاحبؒ کی احادیث کی تشریح، پہلا سبب: جن اموال کی زکوة ادانہیں کی، ان کامثالی صورتوں میں انسان کے لیے اذیت و تکلیف کا باعث بننا36:03 دوسرا سبب؛ ملاء اعلی کی طرف سے سزا دینے کی وجہ 37:03 مطلقاً مال کی محبت کی سزاگنجے سانپ (سجاعا) کی صورت میں اور کسی خاص مال کی محبت (سونے و چاندی و کرنسی وغیرہ) سے محبت کی صورت میں اس کی پتریاں (صفائح) تپا کر اذیت و تکلیف40:40 احادیثِ باب کی تشریح: ۱۔ سخی اللہ، جنت اور انسانوں کے قریب ،بخیل کا معاملہ اس کے برعکس اور جاہل سخی ،کنجوس عبادت گذار کے مقابلے میں اللہ کا زیادہ محبوب42:09 حدیث میں تین فوائد کا ذکر، شاہ صاحبؒ کی تشریح: ( السخي قريب من الله ) اللہ کی پوری معرفت حاصل کرنے کی استعداد اوراس کی راہ میں حائل حجابات کو کھل جانا42:54 (قريب من الجنة) مَلَکیت کے منافی پست قسم کی حالتوں کا دور ہونا،سخاوت بہیمیت کے رنگ کو ختم کرنے میں ممد و معاون43:33 (قريب من الناس) سخی آدمی سے انسانوں کا محبت کرنا اور اس سے جھگڑا نہ کرنا، جھگڑے کی اصل وجہ بخل و کنجوسی44:35 طبعی سماحت کے مقابلے میں جبری عبادت کی زیادہ فضیلت (ولجاهل سخي أحب إلى الله من عابد بخيل) 45:38 ۲۔ بخل اور صدقہ کرنے والے کی زرہ (سینہ بند) کی مثال سے تشبیہ، (مثل البخيل والمتصدق كمثل رجلين الخ) کی تشریح سے مزید احادیث کا معنی و مفہوم واضح ہو گیا۔52:58 ۳۔ جنت کے بہت سے دروازے، ہر نیکی کرنے والے کو اسی کے مناسب دروازے سے بلایا جائے گا، حضورؐ کی حضرت ابو بکر صدیقؓ کو جنت کے آٹھوں دروازوں سے پکارے جانی کی بشارت(للجنة أبواب ثمانية فمن كان من أهل الصلاة الخ) کی تشریح55:06 جنت کی حقیقت و تعریف؛ انسانی نفس کے لیے راحت و اطمئنان اور رضائے و رحمتِ خداوندی کا مقام، دلائل 57:01 نفوسِ انسانی کا بہیمیت کی ظلمات سے نکل کر جنت کی طرف جانے کا طریقۂ کار57:44 (۱) جبلی طور پر قوتِ ملکیت میں خلقِ خشوع و طہارت کا نتیجہ نماز سے بہت زیادہ محبت58:40 (۲) خلقِ سماحت کی خاصیات: صدقہ و خیرات کا بہت بڑا حصہ میسرآنا ، ظلم و زیادتی معاف کرنا اور کِبرِ نفس کے باوجود مومنوں و کمزوروں کے لیے عجز و انکساری اور ظالموں و متکبروں کے خلاف اقدام1:02:33 (۳) خلقِ شجاعت: انسانوں کی اصلاح کے لیے نظام و سسٹم بنانا، عدل و انصاف کے قیام کے لیے جہاد (جدوجهد) کا وافر حصہ 1:03:39 (۴) بهیمیت و ملکیت میں تخالف و تجاذب کی صورت میں بہیمیت کو توڑنے کے لیے روزے رکھنے کا الہام اور پورا پورا بدلہ1:04:44 جنت کے مزید ابواب: رسوخ فی العلم، مصائب مشکلات سہنے والے اور عادل حکمران وغیرہ1:07:26 عادل حکمران کی تعریف و نشانی1:08:37 جنت کا ایک اور دروازه، توکلِ الہی اور فال نکالنے کو چھوڑنا1:10:05 خلاصہ کلام: سابقین کو جنت کے دروازوں سے بلایا جائے گا، حدیث کے بعض الفاظ کی وضاحتپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 126 /ابوابِ زکوة ، باب: 02.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.