EPISODE · Jan 29, 2024 · 1H 52M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 130 /اَبوابِ صوم: باب 01 تا.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 130قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلاتاَبوابِ صوم: باب 01 تا 02 روزے کے مقاصد و اہداف کے بنیادی اصول و قواعد اور احادیث کی روشنی میں روزوں کی فضیلت کا بیانمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 03 ؍ فروری 2021 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:15 نماز و زکوة کے بیان کے بعد روزے کے اَحکام و مسائل، قرآنی ترتیب کا لحاظ نیز باب کا خلاصہ1:10 مَلَکیّت کے اَحکام کے ظہور میں رکاوٹ (بہیمیّتِ شدیدہ) کو مقهور و مغلوب کرنے کے لیے خصوصی توجہ کی ضرورت2:27 بہیمیّت میں شدت، تہہ در تہہ طبقات اور فراوانی ، کھانے، پینے اور شهوانی لذّات میں انہماک کی وجہ سے ہے۔4:38 مَلَکیّت کی مضبوطی کے لئے بہیمیّت کی شدت کے اَسباب میں کمی کرنا، (سب سے بہتر و متفقہ راستہ)6:37 بہیمیّت کو مَلَکیّت کا پختہ یقین، اس کے اَحکامات کی اتباع اور رنگ میں رنگنا اصل مقصود 7:55 مَلَکیّت بھی بہیمیّت کی پست عادات اور رذیل قسم کے رنگ پورے طور پر نہ اپنائے،مثال سے وضاحت9:23 مَلَکیّت سوار اور بہیمیّت اس کی سواری بنانے کے لئے مسلسل مشق کرنا ضروری12:10 بہیمیّت کو کنٹرول کرنے اور مَلَکیّت کو غالب کرکا پہلا درجہ13:45 تشبه بالملکوت اور تطلع الی الجبروت دونوں مَلَکیّت کی خاصیتیں15:32 بہیمیّت کو روزے کے ذریعے کنٹرول کرنا اور خواہشات کو چھوڑنا16:42 تمام انسانوں کے لیے مسلسل روزے رکھنا چونکہ ناممکن اور دشوار ہے اس لئے مَلَکیّت کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے خاص مقدار اور زمانہ متعین کرنا ضروری 21:13 عمدہ نسل کے گھوڑے کو کھونٹے سے باندھنے کی مثال سے وضاحت23:13 روزوں کی مقدار میں اِفراط و تفریط نہ ہو بلکہ بہیمیّت کو کمزور کرنے والی درمیانی مقدار ہو25:09 روزہ نفسانی زہروں کے لیے تریاق ہے ،اور تریاق کا مسلسل استعمال نقصان دہ27:56 کھانے اور پینے میں کمی کے دو طریقوں میں سے شرائع کی نظر میں دوسرے طریقے کے معتبر ہونے کی وجوہات31:11 طویل وقفے کے بعد کھانا کھانے کی دوسری وجہ32:32 پہلے طریقے کو کسی ضابطے و قاعدے کے تحت لانا بہت مشکل، تیسری وجہ33:25 دنیا بھر کے صحیح مزاج رکھنے والے عرب و عجم کے ہاں صبح و شام کھانے کا معمول35:07 بعض معاشروں میں دن بھر میں صرف ایک مرتبہ کھانے کا معمول37:05 دو کھانوں کے درمیان وقفہ مقرر کرنے کا عمل ہر شخص کے سپرد کرنا، نظامِ تشریع کے خلاف، باقاعده ضابطه بندی ضروریتین ملاحظات40:26 (۱) دو کھانوں کا درمیانی وقفہ انسانی طاقت و استطاعت سے زیادہ نہ ہو، جیسے تین دن کھانے سے رکنا41:42 (۲) کھانے پینے سے رکنے کا عمل بار بار ہونا چاہیے۔43:13 (۳) کھانے پینے سے رکنے کی مقدار کا تکرار لوگوں کے ہاں مستعمل ہو، اور اس کی ضابطہ بندی ہر دیہاتی و شہری پر مخفی نہ ہو۔45:18 روزے کی حقیقی تعریف: کھانے، پینے اور جماع سے دن بھر پورا مہینہ رکنا48:54 دن اور مہینے کے آغاز و اختتام کا وقت اور اس کی ضابطہ بندی52:13 قانون سازی میں جمہور انسانیت اور عام عوام کا لحاظ رکھنا ضروری53:03 مہینہ مقرر کرنے کا معاملہ لوگوں پر نہیں چھوڑنا چاہیے، 54:34 مسلمانوں کا ایک زمانے میں اجتماعیت قائم کرنا نورانیت و ملکیت کے نزول کا باعث56:53 بارہ مہینوں میں روزوں کے لیے مہینہ مقرر کرنے کی حکمت و راز57:58 روزے کے دو درجے؛ فرض و نفل اور ان کی وضاحت1:01:15 رمضان کے بنیادی مقدمات کے اصول مکمل اور ابواب کی احادیث کی تشریح فضائلِ روزہ : باب 021:01:43 حدیث ۰۱۔ رمضان کے داخل ہوتے ہی جنت کے دروازوں کا کھلنا (إذا دخل رمضان فتحت أبواب الجنة ) کی لاجواب تشریح1:02:18 حدیث میں فضیلت کا تعلق مسلمانوں کے اجتماعی نظام سے ہے نہ کہ ہر فرد کی انفرادیت سے1:09:04 حدیث ۰۲۔ رمضان کے روزے ایمان و احتساب کے ساتھ رکھنے کا اجر و ثواب (من صام شهر رمضان إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه) کی تشریح1:11:03 حدیث ۰۳۔ قیامِ لیالی رمضان (تراویح) کی فضیلت ( من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه) کی تشریح1:11:56 حدیث ۰۴۔ ابنِ آدمؑ کے ہر عمل کا ثواب دوگنا تگنا لیکن اللہ نے روزے کا استثناء کیا (كل عمل ابن آدم يضاعف الحسنة بعشر أمثالها الخ) 1:12:54 حدیث کی لاجواب تشریح: نیکیوں کے دوگنا ہونے کا راز، مرنے کے بعد ملکیت کے فیضان کا بڑھنا1:17:23 نیکیوں کا کئی گنابڑھنا اور ان میں روزے کے استثنا کا راز؛ ہر آدمی کے اعمال جمع ہونے کا ایک موطن اور اولیاء اللہ کا مشاہدہ1:22:39 امام شاہ ولی اللہؒ کا کتابتِ اعمال کا مشاہدہ 1:26:27 (الصوم فإنه لي وأنا أجزي به) کی یہ تشریح شاہ صاحبؒ کے علاوہ کسی نے نہیں کی۔1:30:35 حدیث کا ایک اور بطن 1:33:16 حدیث ۰۵۔ روزے دار کی دو خوشیاں (للصائم فرحتان فرحة عند فطره وفرحة عند لقاء ربه) کی تشریح1:35:03تجلی ثبوتی کی وضاحت1:36:41حدیث ۰۶۔ روزے دار کے منہ کی خوشبو (لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك)کی تشریح1:38:02 حدیث ۰۷۔ روزے ڈھال ہیں ( الصيام جنة)کی مکمل وضاحتپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 130 /اَبوابِ صوم: باب 01 تا.../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.