حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 136 /اَبوابِ حج، باب 03  .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے  پوری episode artwork

EPISODE · Feb 8, 2024 · 1H 26M

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 136 /اَبوابِ حج، باب 03 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences

احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 136قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ  کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات اَبوابِ حج:  باب 03حضورﷺ کے حج کے مکمل امور اور بنیادی اسرار و رموز مُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ:  31؍ مارچ 2021 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس0:15 سابقہ ابوابِ حج کا ما حصل اور اس باب کا خلاصہ1:27 تین صحابہ کرامؓ کی روایات ، حضور ﷺ کے امورِ حج میں اصل اور بنیاد اور ان کی روشنی میں امور کی تفصیلات2:29 ۱) علمی قاعدہ: آپ ﷺ کا پہلا اور آخری حج 8:03 احرام باندھنے کی جگہ سے دو اختلافی مقامات 8:56 پہلا مقام: آپ کا حج مفرد تھا یا تمتع؟13:25 دوسرا مقام: آپ نے احرام کہاں سے باندھا؟17:00 احرام سے پہلے غسل اور دو رکعت نماز کی حکمت18:43 احرام کی دو چادریں اور بدن پر خوشبو لگانے کی حکمت23:37 حضورؐ کا تلبیہ کے ان  صیغوں (الفاظ) کو پسند فرمانا25:56 ۲) حضرت جبریلؑ نے نبی اکرم ﷺ کو احرام کے وقت بلند آواز سے تلبیہ پڑھنے کا اشارہ کیا نیز تلبیہ پڑھنے میں گردوپیش کی ہر چیز کا شامل ہونا (ما من مسلم يلبي الخ) کا راز29:56 ۳) حضور ﷺ نے اپنی اونٹنی کا "اشعار" کیا، اشعار کا مفہوم، قلادہ اور ان اعمال کی حکمتیں33:22 ۴) احرام سے پہلے یا بعد عورت کے خون جاری ہونے سے متلعق35:32 ۵) حالتِ احرام میں حیض جاری ہونے کی صورت میں شرعی حکم (فافعلي ما يفعل الحاج الخ) کی حکمت39:32 ۶) مکہ کے قریب ذو طوی وادی میں قیام اور اگلے دن  مکہ میں داخل ہوئے، اسرار و رموز46:46 ۷) نبی اکرم ﷺ نے بیت اللہ کا طواف اور حجرِ اسود اور رکن یمانی کا استلام کیا 48:17 دورانِ طواف آپ ﷺ نے حجرِ اسود اور رکن یمانی کے درمیان بلند آواز سے "ربنا آتنا الخ" دعا مانگی۔49:03 مقامِ ابراہیمؑ پر آپ ﷺ نے "واتخذوا من مقام الآیۃ" آیت کی تلاوت اور دو رکعت نفل پڑھے52:57 صرف حجرِ اسود اور رکن یمانی کا استلام؛ بنیادی وجہ نیز طواف کی شرائط اور  دو رکعت نماز کی مشروعیت کی راز54:22 مقامِ ابراہیمؑ کی تخصیص کا راز اور رکنین کے درمیان "ربنا آتنا"  دعا پڑھنے کی وجہ55:24 پھر آپ ﷺ صفا و مروہ کی سعی کے لیے تشریف لے گئے اور "إن الصفا الآیۃ" آیت کی تلاوت کی، نیز دیگر اعمال1:02:35 سعی کا آغاز صفا سے کرنا، نبی اکرم ﷺ نے آیت سے سمجھا۔1:03:04 اذکار میں توحید، وعدہ پورا ہونے اور دشمنوں کی شکست کا اعلان، نعمتوں کے شکرانے اور شرک کے خاتمے کے طور پر، بنیادی وجہ1:04:00 ۹) سعی کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا: (لو أنى استقبلت من أمري الخ) کی وضاحت1:07:40 حدیث کے چند امور: ۱۔ مشرکین کا حج کے مہینوں میں عمرہ کرنے کو "افجر الفجور" قرار دینے کا سدِ باب1:09:44 ۲۔ "افجر الفجور" کہنے کی دوسری انتہا پسندانہ دلیل1:11:09 ۳۔ حج کا احرام مکہ سے باندھنا،  بیت اللہ کی بہت بڑی تعظیم 1:12:45 صاحبِ حاشیہ کا حجة اللہ  کی عبارت  نہ سمجھنے کی وجہ سے اعتراض1:15:05 ھدی کی وجہ سے احرام نہ کھولنے کا راز1:16:16 ۱۰) یوم الترویه کو حضور ﷺ منی پہنچے، ظہر سے لیکر  اگلے دن کی فجر کی نمازیں ادا کیں، اور طلوعِ شمس کے بعد مزدلفه تشریف لائے۔1:17:32 مسجدِ نمرہ کی موجودہ اگلی چار پانچ صفیں مزدلفہ کا حصہ1:18:21 یوم الترویه کو منی تشریف لانے کا راز1:19:51 ۱۱) سورج ڈھلنے کے بعد نمرہ سے آپ ﷺ نے اونٹنی پر بیٹھ کر بطن الوادی میں خطبہ حجة الوداع اور ظہر و عصر کی اکٹھے نماز پڑھائی1:21:02 انسانوں کے عالمگیر اجتماع کے موقع پر کل انسانیت کی فلاح و بہبود اور شان و شوکت کے احکامات کا بیان ضروری1:22:05 ظہر و عصر عرفات میں اور مغرب و عشا مزدلفه میں اکٹھے پڑھنے کی حکمت1:24:21 ۱۲) ظہر و عصر  کی نماز پڑھ چکنے کے بعد آپ ﷺ موقف کی جگہ تشریف لائے1:25:09 آپؐ نے وقوفِ عرفہ کی ضابطہ بندی اور  ملتِ حنیفیہ کے طریقے میں تحریف کا خاتمہ کیا۔1:26:12 ۱۳) پھر آپؐ نے مغرب و عشا مزدلفہ میں ادا کی اور طلوعِ فجر کے بعد خوب روشنی میں نمازِ فجر پڑھائی، پھر مشعرِ حرام تشریف لائے اور قبلہ رخ ہو کر طویل دعا1:28:05 سورج طلوع ہونے سے پہلے آپ ﷺ  مزدلفہ سے روانہ ہو گئے۔1:28:24 مزدلفہ میں تہجد ادا نہ کرنے کا راز 1:29:25 وادی مُحسّر میں رفتار تیز کرنے کی وجہ1:30:49 ۱۴) پھر آپ ﷺ نے اللہ اکبر کہہ کر جمرہ عقبہ (بڑے شیطان) کو سات کنکریاں ماریں1:31:25 پہلے دن کی رمی صبح کے وقت، باقی تین دنوں میں زوال آفتاب کے بعد کنکریاں مارنےکی وجہ1:34:30 رمی جمار اور سعی وتر (طاق) عدد میں ہونے کا سرّ1:35:57 کنکری کا سائز گٹھلی کے برابر ہونے کی وجہ1:36:26 ۱۵) رمی کے بعد حضورؐ نے ۶۳ اونٹ اپنے ہاتھ سے نحر (ذبح) کیے، جبکہ بقیہ حضرت علیؓ نے1:38:06 عمر مبارک کے ہر ہر سال کے شکرانے کے طور پر آپؐ نے ۶۳ اونٹ ذبح کیے1:39:02 ۱۶) منی پورا منحر (قربانی کی جگہ) دیگر امور سے متلعق ، حضور ﷺ کی ضابطہ بندی1:41:32 نبی اکرم ﷺ نے قانون سازی کے طور پر ہر جگہ یہ وضاحت کی تھی ، راوی حدیث نے اتفاقاً یہ امور ایک ہی روایت میں جمع کر دیے ہیں۔1:42:15 ۱۷) پھر حضور ﷺ مکہ تشریف لے گئے، زمزم پیا اور طوافِ افاضہ (طوافِ زیارت) کیا، اسرار و رموز1:43:22 ۱۸) ایامِ منی مکمل ہونے کے بعد  آپ ﷺ وادیِ ابطح اترے ، طوافِ وداع کیا اور مکہ سے مدینہ روانہ ہو گئے۔1:43:48 حضور ﷺ کے وادیِ ابطح میں قیام کی نوعیت، روایات کا اختلاف، حضرت عائشہؓ کی وضاحت اور بعض نے دوسری وجہ لیکن پہلی وجہ زیادہ صحیح ہے۔پیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/

Episode metadata supplied by the publisher feed · Published Feb 8, 2024

Embed this episode

Ready to play

حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 136 /اَبوابِ حج، باب 03 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری

0:00 1:26:56

No transcript for this episode yet

We transcribe on demand. Request one and we'll notify you when it's ready — usually under 10 minutes.

No similar episodes found.

Frequently Asked Questions

How long is this episode of دروس حُجّةُ اللہ البالِغة?

This episode is 1 hour and 26 minutes long.

When was this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode published?

This episode was published on February 8, 2024.

Can I download this دروس حُجّةُ اللہ البالِغة episode?

Yes. Use the download control on the episode player to save the publisher-provided media file.
URL copied to clipboard!