EPISODE · Feb 8, 2024 · 1H 20M
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 137 /اَبوابِ حج، باب 04 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
from دروس حُجّةُ اللہ البالِغة · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
احادیثِ نبویہ ﷺ کی روشنی میں دینِ اسلام کے مربوط فلسفہ ’’علمِ اَسرار الدین‘‘ پر مبنی مجددِ ملت امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی مایۂ ناز تصنیف حُجّةُ اللّٰه البالِغة کے ہفتہ وار دروس درس : 137قسمِ ثانی: احادیثِ رسول ﷺ پر مشتمل ملتِ اسلامیہ کا مربوط نظام و فلسفہ اور عقلی منهج کی تفصيلات اَبوابِ حج باب 04 (آخری باب) حج سے متعلق سے امور اور ان کی اسرار و رموزمُدرِّس: حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری بتاریخ: 04؍ اپریل 2021 ء بمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور *۔ ۔ ۔ ۔ درس کے چند بُنیادی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ * 👇 0:00 آغاز درس (حج سے متعلق سے امور اور ان کی حکمت و رموز )0:53 ۱) حدیث: حجرِ اسود جنت سے اترا تو دودھ سے زیادہ سفید لیکن بنی آدمؑ کے گناہوں کی وجہ سے سیاہ ہو گیا۔ ( نزل الحجر الأسود من الجنة الخ) کی تفصیلات3:53 شاہ صاحبؒ کی تشریح: ۱۔ مقامِ ابراہیمؑ اور حجرِ اسود کی روح جنتی اور جسم معدنی خواص کا حامل اور اصل جنت کی چیزوں کا نور ختم نہیں ہوسکتا؛ دلائل سے وضاحت8:04 ۲۔ ان دونوں کی اصل ارضی (معدنیات) سے، لیکن مثالی قوتوں کے اثر سے مّلکی تاثیر (دو اقوال میں جمع و تطبیق) 13:49 شاہ صاحبؒ کا مشاہدہ: بیت اللہ الحرام ہر وقت قوتِ مَلکیہ سے بھرا رہتا ہے، عالمِ مثال کی مسلسل توجہ سے اشیا میں حیات پیدا ہونے کا سبب 16:46 حجرِ اسود، ایمان اور اللہ کی تعظیم کی پہچان کی کسوٹی، تو گواہی کے لیے اس کی آنکھیں اور زبان ہونا ضروری 20:28 حدیث ۲) بیت اللہ کے طواف کا اجر و ثواب(من طاف بهذا البيت أسبوعا يحصيه الخ) کی تفصیل؛ مکہ میں سب سے اہم ترین عمل طواف24:22 طواف کی فضیلت کا راز؛ دو وجوہات28:24 حدیث ۰۳) یومِ عرفہ ؛ سب سے زیادہ انسانوں کو جہنم سے نکالنے کا دن (ما من يوم أكثر من أن يعتق الله فيه عبدا الخ) کی وضاحت اور بنیادی حکمت30:48 حدیث ۰۴) عرفہ کے دن کی دعاء ، بہترین دعاء (خير الدعاء دعاء يوم عرفة، الخ) کا راز33:10 ۰۵) حرم میں ھدی لے کر جانا سنت عمل اور اس کی حکمت35:26 ۰۶) حلق کرانے والوں کے لیے تین مرتبہ اور قصر کرانے والوں کے ایک دفعہ دعا، اس کی وجہ39:14 ۰۷) عورت کے لیے حلق کی ممانعت 40:24 ۰۸) حج میں رمی ، قربانی اور حلق یا قصر کے اعمال کی ترتیب ضروری ہے یا نہیں؟ ائمہ فقہا کا اختلاف اور شاہ صاحبؒ کی رائے 48:40 شاہ صاحب کی رائے پر صاحبِ حاشیہ کا لفظی اعتراض اور حضرت اقدس مدظلہ العالی کا جواب49:30 ۰۹) قانون سازی میں پیچیدگی و مشکل سے نکلنے کا راستہ بتلانا ڈسپلن کو مکمل کرنے کے لیے ضروری56:02 حج کے مکمل تشریعی نظام میں رخصتوں کے پہلؤوں کا ملحوظِ خاطر رکھنا ضروری، رخصتوں کی انواع میں سے سب سے بہتر قسم کی تعیین، کفارہ اصل کی یاددہانی اور اس کے بدلہ کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔ احرام کی حالت میں حج و عمرہ سے روک دیا جانا (احصار) کی حالت کا شرعی حکم58:46 ۱۰) مکہ و مدینہ کے حرم (محترم) ہونے کا راز اور ان کے آداب1:05:10 ۱۱) حالتِ احرام میں شکار و ازدواجی تعلق، نفسانی خواہشات میں غوطہ زنی کے مترادف، اس لیے کفارہ لازمی1:08:47 ۱۲) حدیث: مدینہ منورہ کی تنگی و تکلیف پر اجر و ثواب (لا يصبر على لأواء المدينة أحد من أمتي الخ) کی تفصیل اور حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کی طرف سے حدیث کا غلط استعمال1:11:56 حدیث میں مدینے کی فضیلت کا راز1:13:20 ۱۳) حدیث: انبیاء علیھم السلام جب پوری ہمت کے ساتھ اللہ سے دعا مانگتے ہیں تو ان کی دعا قانون سازی کے لئے بنیاد بن جاتی ہے، (إن إبراهيم حرم مكة فجعلها حراما وإني حرمت المدينة) کا گہرا رازپیش کردہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ، لاہور ۔ پاکستانhttps://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/
Embed this episode
NOW PLAYING
حُجّةُ اللّٰه البالِغة (قسمِ ثانی): 137 /اَبوابِ حج، باب 04 .../ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.