EPISODE · Apr 19, 2026 · 1H 30M
البدور البازغہ | 07 | تجلی رحمن کے تحت مرحلہ وار نظام وحدت، امام نوع کا تصور | مفتی عبد الخالق آزاد
from دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُورسِ حکمت درس: 07تجلی رحمن کے تحت مرحلہ وار نظام وحدت، امام نوع کا تصور اور انسانی وجود کے مراحل ونوعی خصوصیات اور نمونہ معیار(پہلا مقالہ: مبحثِ اول، فصل 1) مُدرِّس: ولی اللہی محققِ عصر حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغةبتاریخ: 03؍ مئی 2023ء / 12 شوال المکرم 1444ھبمقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇0:00 آغاز0:28 پچھلے دروس کا حاصل یعنی مقدمۂ کتاب کے مضامین کا خلاصہ1:47 1۔ ”الرحمن“ ہی وہ شانِ خداوندی ہے جسے فلاسفہ ”وجود اقصیٰ“ کہتے ہیں3:14 2۔ تمام موجودات و مخلوقات رحمان تعالیٰ کی حقیقتِ واحدہ کے احاطہ کے تحت ایک وحدت ہے4:00 3۔ وحدتِ کائنات میں سب مخلوقات میں افضل انسان اور تمام افرادِ انسانی خصوصیات میں متحد و متفق ہو کر ایک وحدت ہیں5:15 4۔ تمام مخلوقات براہِ راست ”الرحمٰن“ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں6:47 5۔ انسانوں کی خصوصیات امام نوعِ انسانی کے تحت ہیں نیز امامِ نوعِ انسانی کی حقیقت9:17 6۔ ہر نوع کے افراد میں پائی جانے والی خصوصیات اس نوع کے امام کے تحت ہیں اور یہ وحدۃ الوجود ہے۔12:02 7۔ انسانی وجود کے چار مراحل اور ہر مرحلے کی خصوصیات13:19 تفہیماتِ الٰہیہ کی عبارت سے انسانی وجود کے پانچ مراحل کی وضاحت، پہلا مرحلہ؛ امام الَاعیان16:50 دوسرا مرحلہ؛ عینِ انسانی کا وجود20:12 تیسرا مرحلہ؛ وجودِ روحانی (مرتبۂ عقلیہ)21:36 چوتھا مرحلہ؛ وجودِ مثالی22:53 پانچواں مرحلہ؛ وجودِ ناسوتی اور صورتِ شخصیہ کا فیضان25:00 اس حقیقی پسِ منظر کے پیشِ نظر انسان کی کامیابی کا آئین و قانون کیا ہونا چاہئے؟25:47 انسان کی مجموعی کامیابی پر مشتمل کتاب کے تین مقالات27:09 پہلا مقالہ؛ امامِ نوعِ انسانی کی طرف سے انسانی طبیعتوں میں اترنے والے احکام اور ان کی اساس پر وجود میں آنے والے انسانی اخلاق،ارتفاقات اور نظامات27:49 بدورِ بازغہ کے پہلے مقالے کی مباحث کا اجمالی جائزہ30:02 پہلے مقالے کی آخر بحث؛ مزاجِ انسانی31:43 فصلِ اولّ: نوعِ حیوانی کی خصوصیات اور پھر اس میں نوعِ انسانی کے امتیازات33:04 1۔ نوعِ حیوانی میں دو طرح کے خاص آثار33:45 نوعِ حیوانی کے آثارِ ظاہرہ؛ مخصوص رنگ، شکل، مقدار اور شکل و صورت35:24 نوعِ حیوانی کے آثارِ باطنہ؛ مخصوص درجے کا ادراک اور ضروریات پوری کرنے کا فہم41:05 2۔ شہد کی مکھی اور چڑیا کی زندگی‘ مخصوص ادراک اور فہم کی واضح مثال42:58 3۔ فلسفیوں کے غلط تصور پر عقلی سوال اور ان کی کمزور اور غلط رائے کی تردید44:13 اس سے بڑھ کر کمزور اور غلط رائے اور کیا ہو گی کہ ان نوعی خصوصیات کو مان کر بھی صورۃِ نوعیہ اور امامِ نوع کے تقاضے اور نظام کو نہ مانا جائے۔47:33 یہ دراصل شاہ صاحبؒ نے میبذی کے غلط تصور کا رد کیا ہے48:52 نوعِ انسانی کی حیوانی اَنواع سے اصولی امتیازات49:53 انسانی خواص؛ اجتماعی مفاد کا جذبہ، گویائی، لکھنے کی صلاحیت اور ظرافت (انسانوں کی امتیازی خصوصیات کے تین اصول)50:34 1 ۔ اجتماعی مفاد کا جذبہ51:10 جانور اور انسان کے انبعاث و ابھار میں بنیادی فرق55:47 2۔ ظرافت(حُبِّ جمال اور مہارت و عمدگی)56:07 جانور اور انسان کی ظرافتِ طبعی میں بڑا فرق57:38 3۔ ایجاد و تقلید، یعنی اخلاق و علوم کی ترقی کے ذریعے اپنی تکمیل کے لئے کام کرنا58:23 حیوانی علوم اور انسانی علوم میں فرق و امتیاز59:52 حجۃ اللہ البالغہ کی عبارت سے ایجاد و تقلید کی تفصیل1:00:56 انسان کے مخصوص آثار کی بنیاد یہی تین اصولوں1:01:56 نوعِ حیوانی و نوعِ انسانی کے افراد کے کمال کا معیار کیا ہے؟1:03:25 جس فردِ انسانی میں کامل درجہ کی صلابت، اتّصال اور صفائیت ہو گی وہی کامل و اکمل انسان ہو گا1:04:46 انسانوں میں کامل ترین شخص کا معیار1:06:12 انسانی زندگی کے لئے معیار اور قانون کون بنے گا؟1:06:57 اصل سوال: انسانوں میں اخلاق کہاں سے پیدا ہوتے ہیں؟1:08:46 انسانی زندگی کے مرحلے میں اکمل انسان ہی معیار اور قانون ہے1:09:29 ارتفاقات و اقترابات کے اصولی مراحل میں حضرت ابراہیم ؑمعیار اور قانون ہیں1:12:26 معرفتِ الٰہی اور جزائے اعمال کے مراتب کو سمجھنے کے لئے ایک واضح مثال1:13:38 اچھے ماحول میں پرورش پانے والے نَر چوپائے کی جسمانی خصوصیات1:15:54 ایسے نر جانور کی روحِ حیوانی کے امتیازی خصائص1:18:11 ”يحِبُّ الرّياسة“ کی تشریح1:19:50 بعض افراد اس مثالی فرد سے کم تر ہوتے ہیں؛ دو بنیادی وجوہات1:22:08 حیوانی صفات پر انسان کو قیاس کر لو! یہی فلسفۂ اخلاق ہےبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
Embed this episode
Ready to play
البدور البازغہ | 07 | تجلی رحمن کے تحت مرحلہ وار نظام وحدت، امام نوع کا تصور | مفتی عبد الخالق آزاد
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.
Similar Podcasts
No similar podcasts found.