EPISODE · Aug 10, 2026 · 1H 18M
البدور البازغہ | 25 | مُعلِّمِ خیر کا ولی اللہی تصور، مقاصد، شرائط، اوصاف اور طریقۂ کار
from دُرُوس اَلبُدُورُ البَازِغَۃ · host Rahimia Institute of Quranic Sciences
امام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی منفرد عقلی و برھانی تصنیفِ لطیف ’’البدور البازغة‘‘ کے توضیحی دُروسِ حکمت درس : 25(پہلا مقالہ: مبحثِ خامس فصل؛ 15)مُعلِّمِ خیر کا ولی اللہی تصور، مقاصد، شرائط، اوصاف اور طریقۂ کار مؤلف النجوم الساطعة شرح البدور البازغة بتاریخ : 13؍ دسمبر 2023ء / 28؍ جمادی الاولیٰ 1445ھ بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور ۔ ۔ ۔ ۔ درس کے مرکزی نِکات ۔ ۔ ۔ ۔ 👇✔️ سوسائٹی کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت و اہمیت✔️ فصل کا دائرہ کار؛ تعلیم و تربیت کے بنیادی مقاصد، طریقہ کار اور اساتذہ کے فرائضِ منصبی✔️ ’مُعلِّم الناس بالخیر‘ کا پہلا ہدف و مقصد؛ اخلاق کی درستگی اور ارتفاقِ ثانی و ثالت کے نظم و نسق کی تعلیم و تربیت✔️ مُعلِّمِ خیر کا دوسرا ہدف و مقصد؛ تقرّبِ بارگاہ الہی کی ایسی حالت جس سے آخرت منظم اور درست ہو✔️ اعلی تعلیم کے دو پہلو اور انہیں حاصل کرنے کا طریقۂ کار✔️ مقاصدِ تعلیم کی روشنی میں قومی تعلیمی نظام کا جائزہ✔️ مُعلِّمِ خیر کی چند بنیادی شرائط و اوصاف؛۱۔ سراپا عدل ہو۲۔ کامل اخلاق کا حامل۳۔ دنیاوی لذات کے مقابلے میں آخرت کو ترجیح دینے والا ہو۴۔ مخلوق سے خیر خواہی کا جذبہ رکھتا ہو۵،۶۔ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا پیروکار ہو۷،۸۔ کتاب و سنت کا حافظ اور ان کی حکمتوں کا متبحر عالم ہو۹،۱۰۔ وسیع ظرف اور بڑی ہمت والا۱۱۔ ہدایت یافتہ اور دوسروں کو سیدھا راستہ دکھانے والا ہو۱۲۔ عمل کے اعتبار سے اعتدال و توازن والا۱۳۔ اچھی طبیعت اور دیانت دار ہو، گہری حکمت اور عقل شعور رکھنے والا ہو۱۶۔ ان پہلؤوں پر نظر ہو جس سے لوگ اس کی تابع داری اختیار کریں۱۷۔ با وزن و باوقار ہو✔️ طریقۂ تعلیم و تربیت اور اس کے آداب؛✔️ الف) افراد کی ذہنی سطح کے مطابق گفتگو✔️ ب) گہری باتوں کا استعمال نہ ہو✔️ ج) تعلیم و تربیت کا طریقہّ کار خطابی ہو✔️ تعلیم و تربیت اور وعظ و نصیحت کے تین بنیادی ارکان ؛ 1) سچے تاریخی واقعات اور قصوں سے فساد دنیا و آخرت پر تنبیہ اور حسنِ انتظام پر ترغیب✔️ ’’القول الجمیل‘‘ میں عالمِ ربّانی کے امور اور ذمہ داریاں✔️ ’’التفہیماتُ الالہیة‘‘ میں فاسق واعظین و عبادت گزاروں اور خانقاہ نشینوں سے شاہ ولی اللہؒ کا سخت خطاب اور وعظ و نصیحت✔️ 2) کلی طور پر اچھے ریاستی نظام کے فوائد اور نظامِ ظلم کے مفاسد کی تعلیم و تربیت ✔️ 3) انسانی نفوس و اذہان پر اثر انداز ہونے والی تشبہات و مثالیں، اعلی تخیّلات اور مشہور مُسلّمات بطور استدلال کے بیان کرنا✔️ مُعلِّمِ خیر کی چند اقسام اور مُتعلّمین کا مرتبہ نیز اختصار کی وجہ سے طلاب و اساتذہ کے تفصیلی اصول و فروع بیان نہیں ہوئے✔️ ’رسالہ فنِ دانش مندی‘ میں ان اصولوں کا مختصر بیان جبکہ ’تکمیل الاذہان‘ کے ایک باب میں ان کی شرح و تفصیلبروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔https://www.rahimia.org/https://web.facebook.com/rahimiainstitute/https://www.youtube.com/@rahimia-instituteمنجانب: رحیمیہ میڈیا
Embed this episode
Ready to play
البدور البازغہ | 25 | مُعلِّمِ خیر کا ولی اللہی تصور، مقاصد، شرائط، اوصاف اور طریقۂ کار
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.
Similar Podcasts
No similar podcasts found.