EPISODE · Oct 25, 2023 · 59 MIN
उर्दू भाषा- "जीवनका शब्दहरू र सुसमाचार गीतहरू (एम)".mp4
from ====== "जीवनका शब्दहरू", " राम्रो समाचार", "सुसमाचार गीत" - नेपालीमा बोलिने प्रमुख भाषाहरू / "Words of Life", "Good News", "Gospel Song" - Major Languages Spoken in Nepali ====== · host Nepal Good News 1
Urdu Language- "Words of Life and Gospel Songs(M)".mp4 //یسعیاہ 52 - دُکھ اُٹھانے والا خادِم 13دیکھو میرا خادِم اِقبال مند ہو گا۔ وہ اعلیٰ و برتر اور نِہایت بُلند ہو گا۔14جِس طرح بُہتیرے تُجھ کو دیکھ کر دنگ ہو گئے (اُس کا چِہرہ ہر ایک بشر سے زائِد اور اُس کا جِسم بنی آدمؔ سے زِیادہ بِگڑ گیا تھا)۔15اُسی طرح وہ بُہت سی قَوموں کو پاک کرے گا۔ اور بادشاہ اُس کے سامنے خاموش ہوں گے کیونکہ جو کُچھ اُن سے کہا نہ گیا تھا وہ دیکھیں گے اور جو کُچھ اُنہوں نے سُنا نہ تھا وہ سمجھیں گے۔ ===============یسعیاہ 53 1ہمارے پَیغام پر کَون اِیمان لایا؟ اور خُداوند کا بازُو کِس پر ظاہِر ہُؤا؟2پر وہ اُس کے آگے کونپل کی طرح. اور خُشک زمِین سے جڑ کی مانِند پُھوٹ نِکلا ہے۔ نہ اُس کی کوئی شکل و صُورت ہے نہ خُوب صُورتیاور جب ہم اُس پر نِگاہ کریں. تو کُچھ حُسن و جمال نہیں کہ ہم اُس کے مُشتاق ہوں۔3وہ آدمِیوں میں حقِیر و مردُود۔ مَردِ غم ناک اور رنج کا آشنا تھا۔ لوگ اُس سے گویا رُوپوش تھے. اُس کی تحقِیر کی گئی اور ہم نے اُس کی کُچھ قدر نہ جانی۔4تَو بھی اُس نے ہماری مشقّتیں اُٹھا لِیں. اور ہمارے غموں کو برداشت کِیا۔ پر ہم نے اُسے خُدا کا مارا کُوٹا اور ستایا ہُؤا سمجھا۔5حالانکہ وہ ہماری خطاؤں کے سبب سے گھایل کِیا گیا اور ہماری بدکرداری کے باعِث کُچلا گیا۔ ہماری ہی سلامتی کے لِئے اُس پر سیاست ہُوئی. تاکہ اُس کے مار کھانے سے ہم شِفا پائیں۔6ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھرا. پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔7وہ ستایا گیا تَو بھی اُس نے برداشت کی. اور مُنہ نہ کھولا۔ جِس طرح برّہ جِسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں. اور جِس طرح بھیڑ اپنے بال کترنے والوں. کے سامنے بے زُبان ہے. اُسی طرح وہ خاموش رہا۔8وہ ظُلم کر کے اور فتویٰ لگا کر اُسے لے گئے. پر اُس کے زمانہ کے لوگوں میں سے کِس نے خیال کِیا. کہ وہ زِندوں کی زمِین سے کاٹ ڈالا گیا؟. میرے لوگوں کی خطاؤں کے سبب سے اُس پر مار پڑی۔9اُس کی قبر بھی شرِیروں کے درمِیان ٹھہرائی گئی. اور وہ اپنی مَوت میں دَولت مندوں کے ساتھ مُؤا. حالانکہ اُس نے کِسی طرح کا ظُلم نہ کِیا. اور اُس کے مُنہ میں ہرگِز چھل نہ تھا۔10لیکن خُداوند کو پسند آیا کہ اُسے کُچلے۔ اُس نے اُسے غمگِین کِیا۔ جب اُس کی جان گُناہ کی قُربانی کے لِئے گُذرانی جائے گی. تو وہ اپنی نسل کو دیکھے گا۔اُس کی عُمر دراز ہو گی اور خُداوند کی مرضی اُس. کے ہاتھ کے وسِیلہ سے پُوری ہو گی۔11اپنی جان ہی کا دُکھ اُٹھا کر وہ اُسے دیکھے گا اور سیر ہو گا۔ اپنے ہی عِرفان سے میرا صادِق خادِم بُہتوں کو راست باز ٹھہرائے گا. کیونکہ وہ اُن کی بدکرداری خُود اُٹھا لے گا۔12اِس لِئے مَیں اُسے بزُرگوں کے ساتھ حِصّہ دُوں گا. اور وہ لُوٹ کا مال زورآوروں کے ساتھ بانٹ لے گا. کیونکہ اُس نے اپنی جان مَوت کے لِئے اُنڈیل دی. اور وہ خطاکاروں کے ساتھ شُمار کِیا گیا تَو بھی اُس نے بُہتوں کے گُناہ اُٹھا لِئےاور خطاکاروں کی شفاعت کی۔
Embed this episode
Ready to play
उर्दू भाषा- "जीवनका शब्दहरू र सुसमाचार गीतहरू (एम)".mp4
No transcript for this episode yet
Similar Episodes
No similar episodes found.
Similar Podcasts
No similar podcasts found.